اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیۃ علماء مہاراشر کی کامیاب پیروی، افضل عثمانی کا بھانجہ "جاوید نورالحسن" جیل سے رہا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 4 March 2018

جمعیۃ علماء مہاراشر کی کامیاب پیروی، افضل عثمانی کا بھانجہ "جاوید نورالحسن" جیل سے رہا!

رپورٹ:سیف الاسلام مدنی کانپوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2018) دہشت گردی کے الزام میں گرفتار افضل عثمانی کا بھانجہ جاوید نوراالحسن بالآخر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی کوششوں سے جیل سے رہا ہو گیا، جسے ۲۰۱۳ء میں اے ٹی ایس نے عدالت سے فرار کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا تھا، اور شیوڑی عدالت نے اسے پانچ سال کی سزاء سنائی تھی.
اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کی پیروی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے، ایڈووکیٹ عشر علی خان کے مطابق جاوید نورالحسن افضل عثمانی جو ۲۰۰۸ء سے انڈین مجاہدین سے تعلق کے الزام میں جیل میں بند ہے کا حقیقی بھانجہ ہے، جو کورٹ میں پیشی کے دوران اپنے ماموں افضل عثمانی کی خیر خیریت لینے کے لئے آتا تھا اور اسکی ضرورت سارا سامان کپڑے وغیرہ گھر سے لاکر دیتا تھا، پولیس کو یہ بات برداشت نہیں ہوئی اور اے ٹی ایس نے اسے ۲۰۱۳ء میں جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا، اور اس پر افضل عثمانی کو پولیس کسٹڈی سے فرار کرنے کا الزام عائد کر دیا، شیوڑی عدالت نے اسے پانچ سال کی قید بامشقت  کی ایسے گناہ کی سزا سنادی جسے اس نے کیا ہی نہیں۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے نچلی عدالت کے اس فیصلہ کو ممبئی سیشن کورٹ میں چیلنج کیا ممبئی سیشن عدالت نے بھی اس سزا کو برقرار رکھا تھا جس کے خلاف جمعیۃ علماء مہاراشٹر ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھی ممبئی ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ زیر سماعت ہے، کل جاوید نورالحسن نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر پہونچ کر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ریاستی صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی اور لیگل سیل کا شکریہ ادا کیا، اور کہا میں جمعیۃ علماء لیگل سیل کے سربراہ ایڈووکیٹ تہور خان پٹھان وان کے معاون ایڈووکیٹ عشرت علی خان ودیگر وکلاء کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری رہائی کے لئے بھرپور جدوجہد کی، میری گرفتاری لے کر آج تک میری رہائی کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔
 بالآخر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی بھرپور کوششوں اور ان کی ہرممکن تعاون سے میری رہائی عمل میں آئی ہے، اللہ تعالی جمعیۃ کی کوششوں کو کامیاب فرمائے اورانہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر بے قصوروں کو جیل سے رہا کرانے کا جو کام کررہی ہے ، وہ بہت بڑا کام ہے۔ مسلمانوں کو اس سے بے انتہاء فائدہ ہورہا ہے۔ میں اور میرے اہل خانہ وعزیز و اقارب جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے بے انتہاء شکر گزار ہیں اور ان کے اس احسان کو تادمِ حیات یادرکھیں گے، اللہ تعالی میری طرح میرے دیگر بے قصور بھائیوں کو بھی رہائی نصیب فرمائے.