رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2018) آج باغپت شہر کے معروف ادارہ مدرسہ دارالعلوم سراجیہ کے زیر اہتمام تعلیمی بیداری ریلی نکالی گئی جس کی قیدادت مدرسہ ھذا کے مہتمم مولانا محمد عاقل سراج مفتاحی صاحب نے فرمائی، بعدہ مدرسہ ھذا میں ایک پروگرام بھی کیا گیا جس کی صدارت مہتمم صاحب کے والد محترم قاری محمد سراج صاحب نے فرمائی.
باغپت شہر کے محلہ عیدگاہ میں واقع مدرسہ دارالعلوم سراجیہ کے زیر اھتمام تعلیمی بیداری ریلی نکالی گئی جس میں مدرسہ ھذا کے طلبہ و اساتذہ شریک رہے، اور گھر گھر جاکر تعلیم کی اہمیت کو سمجھایا گیا، کہا گیا کہ جس قوم میں دینی و دنیوی تعلیم ہوتی ہے وہ قوم ترقیات کے اعلی درجوں پر ہوتی ہے اور جس قوم سے تعلیم کا شوق اور تعلیمی رجحان ختم ہوجاتا ہے وہ ذلت و پستی کی گہری غار میں جاگرتی ہے اور پھر معاشرہ میں وہ انتہائی نیچے درجہ میں پہونچ جاتی ہے.
واضح ہو کہ یہ ریلی مدرسہ دارالعلوم سراجیہ محلہ عیدگاہ سے شروع ہو کر گلی گلی ہوتے ہوئے مدرسہ ھذا میں ہی آکر ختم ہوئی، بعد اختتام کے مدرسہ ھذا میں ایک پروگرام ہوا جس کی صدارت قاری محمد سراج صاحب نے فرمائی.
حضرت صدر محترم نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دو چاہیے کھانا کم کھا لو اور اپنے اخراجات میں کمی ہی کرنی پڑے، کیوں کہ بغیر تعلیم کے انسان بالکل نابینا کی طرح ہوتا ہے کہ جیسے وہ نہیں دیکھ پاتا اسی طرح علم سے کورا دین و دنیا کی بھلائی سے محروم رہتا ہے اس لیے ہر حال میں اپنے بچوں کو دینی و دنیوی دلائیں، پروگرام کا اختتام حضرت والا کی رقت آمیز دعاء پر ہوا.
اس موقع پرم مولانا محمد عاقل سراج مفتاحی، قاری سراج الدین مولوی عبد العلیم اور طلبہ سمیت کافی تعداد میں افراد موجود رہے.