اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدارس کے نصاب تعلیم سے برادران وطن کو روشناس کرائیں: ارشد مدنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 14 March 2018

مدارس کے نصاب تعلیم سے برادران وطن کو روشناس کرائیں: ارشد مدنی

حسین احمد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 14/مارچ 2018) جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند و استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند نے رابطہ مدارس اسلامیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس امن و آشتی کے گہوارے ہیں لیکن کچھ فرقہ پرست عناصر مدارس کو مستقل نشانہ بنا رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے خطرناک بھی طلبہ کی استعداد کا معیار روز بروز گھٹتا جا رہا ہے، اپنے زمانہ طالب علمی کو یاد دلاتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اسوقت کے طلبہ میزان نحو میر سورہ فاتحہ کی طرح حفظ کیا کرتے تھے اور ہمارے زمانے سے پہلے تو ہدایہ کنز الدقائق کے متن تک حفظ کر لیا کرتے تھے اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ طلبہ کی یادداشت پر توجہ دیں مدارس کو لیکر دشواریاں بڑھتی جا رہی ہیں اومزید بڑھنےکے امکانات ہیں اور پچیس سال کے بعد ملکی حالات کچھ اور ہونگے
مولانا مدنی نے مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کریں.
خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں
(1) مدارس والوں کو چاہئے کہ ہنود کےساتھ تعلقات کو مستحکم کریں
( 2)  گاہ بگاہ انکو پروگرام میں مدعو کریں.
(3) اپنے بچو کو برادران وطن کو سلام آداب جیسے الفاظ کہنے کی تلقین کریں.
(4) اپنے مدارس کے نصاب تعلیم سے برادران وطن کو روشناس کرائیں.
(5) انکے ہر دکھ غم میں شریک ہوں اور اظہار محبت کریں.