اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ضمنی انتخابات: سپا، بسپا اور پیس پارٹی کی اتحادی جیت کے بعد اعظم گڑھ میں بانٹی گئی مٹھائیاں، جشن کا ماحول!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 15 March 2018

ضمنی انتخابات: سپا، بسپا اور پیس پارٹی کی اتحادی جیت کے بعد اعظم گڑھ میں بانٹی گئی مٹھائیاں، جشن کا ماحول!

جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/مارچ 2018) ایس پی اور بی ایس پی پیس پارٹی کی شاندار اتحادی جیت پر اعظم گڑھ پارٹی کے دفتر پر مبارکپور علاقے کے نوجوان ایس پی لیڈر سماجی کارکن مسٹر سنیل ورما جی کی قیادت میں مٹھائیاں کھلا کر جشن منایا گیا، اور پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں نے ڈھول نگاڑا بچا کر لوک سبھا ضمنی انتخابات میں ایس پی کی بھاری جیت پر نوجوان ایس پی لیڈر سنیل ورما جی شہر آفس پہنچ کر تمام رہنماؤں، کارکنوں، میڈیا اہلکاروں کو مٹھائی کھلا کر مبارک باد دی، سنیل ورما جی نے کہاکہ یہ جیت ایس پی کے اچھے دن کی جیت ہے اور بی جے پی کے غرور کا زوال شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ جب وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی اپنی ہی سیٹ نہیں بچا پائے تو اور کون سی سیٹ پر اب ووٹ پائیں گے.
نوجوان ایس پی لیڈر سنیل ورما نے نمائندہ کو بتایا کہ لوک سبھا کی دونوں سیٹیں ایس پی کی شاندار جیت نے ثابت کر دیا کہ ریاست کی عوام بی جے پی حکومت سے ناخوش ہے خاص کر بياپاری لوگ، طالب علم، کسان، جنہوں نے آج بی جے پی کو بتا دیا.
اس موقع پر مبارکپور نوجوان ایس پی لیڈر سنیل ورما جی کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کے یوتھ ضلع صدر آدرش ششوپال سنگھ، نوجوان لیڈر آشرواد یادو، نوجوان طالب علم رہنما وویک سنگھ، گولو یادو، اروند یادو نوجوان لیڈر معراج احمد، حکیم بیگ، پرویز انصاری مبارکپور، اودھیش یادو ایس پی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی.