اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شام کے مسئلے میں عالمی برادری مذمتی قرارداد اور جنگ بندی کی تجاویز سے اوپر اٹھ کر سخت اقدامات کرے: مولانا محمود مدنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 1 March 2018

شام کے مسئلے میں عالمی برادری مذمتی قرارداد اور جنگ بندی کی تجاویز سے اوپر اٹھ کر سخت اقدامات کرے: مولانا محمود مدنی

جمعیۃ علماء ہند نے ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ 2 مارچ کو یوم دعاء کا خصوصی اہتمام کریں.
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 1/مارچ 2018) جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے شام کے مشرقی شہر غوطہ اور ادلب میں شامی اور روسی فوج کے وحشیانہ حملے میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر سخت تکلیف کا اظہار کیا ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ محض مذمتی قرارداد اور جنگ بندی کی تجاویز سے اوپر اٹھ کر عملی اقدامات کریں، مولانا مدنی نے کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ وہاں کی حکومت اپنے ہی عام شہریوں کے اوپر مہلک ہتھیار استعمال کر رہی ہے اور سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی اپیل کو ٹھکرا کر طبی و غذائی امداد کی راہ میں رخنہ ڈال رہی ہے ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اس وقت اصل مسئلہ غوطہ میں پھنسے ہوئے چار لاکھ انسانو ں کا ہے، جن تک مدد پہنچانا او ران کی جان بچانا انتہائی ضروری ہے، انہوں نے اسی تناظر میں اقوام متحدہ، روس، فرانس، امریکہ، گلف کو آپریشن کاؤنسل اور عرب لیگ وغیرہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتی ، انسانی اور دیگر پرامن طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے شام کے شہریو ں کے خلاف جاری اس نسل کشی اورجنگی جرائم پر روک لگائیں اور بالخصوص شامی حکومت پر فوری طور سے یہ دباؤ بنایا جائے کہ وہ انسانی اور حکومتی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنے ہی عام شہریوں کو قتل کرنے سے باز آئے.
مولانا مدنی نے بھارت کے مسلمانوں بالخصوص علماء، ائمہ مساجد اور جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی اور دینی اخوت کی بنیاد پر شام کے مسلمانوں کے لیے  ۲؍مارچ یوم جمعہ کو یوم دعاء کے طور پر منائیں اور نماز جمعہ میں اللہ کی بارگاہ میں ان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعاء کا اہتمام کریں ۔