اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جلسہ اصلاح معاشرہ پٹھان ٹولہ سرائےمیر اعظم گڑھ میں آج یکم مارچ جو بعد نماز مغرب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 1 March 2018

جلسہ اصلاح معاشرہ پٹھان ٹولہ سرائےمیر اعظم گڑھ میں آج یکم مارچ جو بعد نماز مغرب!

رپورٹ: محمد امین الرشید
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مارچ 2018) آپ کو یہ جان کر بے حد فرحت و شادمانی ہوگی کہ علاقہ کے مشہور عالم دین بزرگ شخصیت  نمونہ اسلاف شیخ طریقت عارف باللہ حضرت مولانا عبدالرشید صاحب المظاہری دامت برکاتہم خلیفہ و مجاز بیعت فقیہ الامت حضرت مفتی محمودحسن صاحب گنگوہی رحمت اللہ علیہ وشیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائےمیر اعظم گڑھ و بانی جامعہ محمودیہ عبداللہ پور دوست پور سلطانپورکی زیر صدارت جلسہ اصلاح معاشرہ کی محفل سجائی گئی ہے، جن میں مقررین ہونگے:
(۱) عارف باللہ حضرت مولانا مفتی لئیق احمد صاحب دامت برکاتہم ناظم و بانی مدرسہ دارلابرار جوماں پھولپور اعظم گڑھ 
(۲) مولانا مفتی محمد یوسف صاحب دامت برکاتہم
(۳)حضرت مولانا مفتی عبد الماجد رشیدی صاحب امام و خطیب مسجد کبریا سرائےمیر اعظم گڑھ واضح رہے کہ تینوں مقررین حضرات حضرت مولانا کے ہی  شاگرد ہیں
نعت خواں :حافظ سرفراز احمد صاحب 
تلاوت کا آغاز حافظ حبیب الرحمن کی تلاوت سے ہوگا
 جلسہ کے ناظم فاضل نوجواں حضرت مولانا محمد مستقیم  صاحب شیروانی امام و خطیب عائشہ مسجد مسلم کالونی سرائمیر ہیں، 
آپ حضرات سے درخواست ہے کہ اس دینی محفل میں آنے کی زحمت گوارہ فرمائیں یہ دینی جلسے ایسی مجالس کا نام ہیں جن کے بارے میں اللہ کے حبیب سرورکائنات جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ فرشتے اس مجلس میں حاضر ہوتے ہیں اور آسمان تک فرشتوں کا ہجوم ہوتا ہے ایسی مجلس کو اللہ کی رحمت گھیر لیتی ہے اور سکینہ کا نزول ہوتا ہے-