اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لکھنؤ: شریعت میں ہورہی مداخلت کے خلاف ٹیلہ والی مسجد کے میدان میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 19 March 2018

لکھنؤ: شریعت میں ہورہی مداخلت کے خلاف ٹیلہ والی مسجد کے میدان میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ!

محمد اشرف
ــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 19/مارچ 2018) تین طلاق بل کے خلاف لکھنؤ کے تاریخی ٹیلہ والی مسجد کے میدان میں لاکھوں کی تعداد میں ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے عورتوں کا جم غفیر امڈ پڑا، یہ عورتیں باپردہ ہوکر شریعت میں ہورہی مداخلت کے خلاف یک زبان ہوکر نعرہ بلند کر رہی تھیں، اہل لکھنؤ کی مانیں تو اتنی بڑی تعداد میں پہلی دفعہ مسلم عورتیں گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کی ہیں، عورتوں کا جوش دیکھنے لائق تھا، اسلامی شریعت ہمارا اعزاز، تین طلاق بل واپس لو، شریعت میں مداخلت برداشت نہیں، تین طلاق بل غیر دستوری ہے، مسلم پرسنل لاء بورڈ میں مداخلت بند کرو وغیرہ جیسے فلگ شغاف عورتوں کے نعروں سے پورا لکھنؤ گونج اٹھا، کڑی دھوپ میں عورتوں نے حکومت ہند کو متنبہ کیا کہ اگر بل واپس نہیں لیا تو ہم لکھنؤ سے دلی تک احتجاج کریں گے۔
اس احتجاجی پروگرام کا آغاز بعد نماز ظہر تلاوت کلام پاک سے ہوا، پھر بچیوں نے ترانہ مسلم پرسنل لاء پڑھا، پروگرام کو درجنوں عورتوں نے خطاب کیا اور حکومت سے بل واپس لینے کی بات رکھیں۔
آخر میں اسماء زہرہ صاحبہ کی دعاء سے پروگرام کا اختتام ہوا، جہاں تک نظر جاتی لاکھوں نقاب پوش عورتیں ہی عورتیں نظر آرہی تھیں، اللہ ہماری ماؤں، بہنوں کی لاج رکھ لے اور ان کی کوششوں کو قبول فرما لے۔اے اللہ تیرے دین میں مداخلت ہو رہی ہے، شریعت میں مداخلت ہو رہی ہے، مائیں بھوکی پیاسی اپنے دین کو بچانے کی محنت کر رہی ہیں، اللہ محنت کو ضائع نہ ہونے دے، اے اللہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کر دے آمیـــن.