اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: صد سالہ اجلاس کے متعلق اہم نشست منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 9 March 2018

صد سالہ اجلاس کے متعلق اہم نشست منعقد!

محمد امین الرشید
ـــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 9/ مارچ 2018) گزشتہ دنوں جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں میں بعد نماز مغرب حضرت مولانا اظہارالحق مظاہری کی صدارت میں اجلاس صدسالہ کے حوالہ سے ایک اہم نشست منعقد ہوئی، اس نشست میں مولانا عبد المنان صاحب بانی وناظم مدرسہ امدادیہ اشرفیہ راجوپٹی، ڈاکٹر محمد ساجد علی خان ڈائریکٹر ایچ ،ایم،ٹی ہاسپیٹل، مولانا محمد انوار الحق نائب صدر جمعیۃ علماء بہار واراکین شوریٰ بالخصوص محمد عمر، سیف اللہ عرف بابو، ماسٹر محمد راشد فہمی، محمد عمیر عرف بچے بابو، اساتذہ جامعہ اور کنہواں کے چنیدہ نوجوانان بھی موجود تھے۔
اس نشست میں گذشتہ کارروائیوں کاجائزہ لیا گیا، مندوبین حضرات نے اساتذہ جامعہ و نوجوانان کنہواں سے اجلاس کی سرگرمیاں تیز سے تیز کرنے کی اپیل کی، جامعہ کے سوسال مکمل ہونے پر اس پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے، نوجوانان علاقہ جلسہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اجلاس صدسالہ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے ضلع انتظامیہ کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے، ڈی ایم نے جلسہ گاہ کا بذات خود معائنہ کیا، اور افسران کو ضروری ہدایات بھی دی، افسران بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بروئے کار لانے میں سرگرم عمل ہیں، اس اجلاس میں غیر معمولی لوگوں کی آمد متوقع ہے، لوگوں کے اژدحام کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کثیرتعداد میں ہوٹلوں کا نظم کیا جائے، اس کے لیئے زمین بھی مفت الاٹمنٹ کی جارہی ہیں، ہوٹلوں کا نظم کرنے والے افراد سے گزارش کی جاتی ہے کہ جلد از جلد دفتر اجلاس سے رابطہ قائم کر کے اپنے لئے زمین مختص کرالیں، زمین اور پانی مفت فراہم کئے جائیں گے، تاخیر ہرگز نہ کریں.
رابطہ نمبر:
8002701690, 9525569078