اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تریپورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی کی جیت کے بعد مبارکپور میں کارکنوں نے منایا جشن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 5 March 2018

تریپورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی کی جیت کے بعد مبارکپور میں کارکنوں نے منایا جشن!

رپورٹ: پرویز اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/مارچ 2018)  مبارکپور میں جگہ جگہ بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے لوگوں نے تریپورہ اور ناگالینڈ میں جیت کی خوشی میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اقلیتی مورچہ کے لوگوں نے جگہ جگہ پٹاخے پھوڑے، اور مٹھائیاں کھلا کر خوشی کا اظہار کیا.
اس پروگرام کی صدارت منڈل صدر دھرو پرساد چورسیا نے کی اور پروگرام کے مہمان خصوصی لکشمن موریا جی سابق امیدوار ودھان سبھا مبارکپور تھے.
پروگرام کے آرگنائزر پرویز اعظمی نوجوان بی جے پی لیڈر اقلیتی مورچہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نام پہ کام کر رہہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ریاست میں بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے اور آنے والے وقت میں ہر ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہوگی، پروگرام کے کنوینر حاجی علی امام، امر سنگھ پٹیل تھے اور پروگرام میں اہم خصوصیات سید نایاب اعظم ، وشال مدھوکر، محمد مصطفی نوادہ، محمد صدام، فیض الحسن، برجیش چورسیا، گوہر علی، نصیر حیدر، پریم چند اعظمی، حسن نسیم، راہل برنوال، وغیرہ لوگ موجود تھے.