رپورٹ: طارق شفیق ندوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 5/مارچ 2018) انتہائی نیک، شریف اور صالح انسان "محمد زبیر اعظمی ندوی" بھی آج اس دنیا سے چل بسے۔انا للہ وانا الیہ راجعون.
زبیر بھائی مرحوم سن 1980 کے آس پاس ندوہ تعلیم حاصل کرنے آئے تھے اور غالباً سن 1988 میں عالمیت کا امتحان دیا تھا اس کے بعد ندوہ کے اندر کاپی، کتاب، قلم اور اسٹیشنری کی ایک دوکان کھولی تھی، جو ان کا ذریعہ معاش تھا، ساتھ ہی ندوہ کی شاخ میں درس وتدریس کا سلسلہ بھی قائم کر رکھا تھا، ان کو ندوہ سے قلبی لگاؤ تھا، اپنے خاندان کے متعدد بچوں کو لاکر ندوہ میں داخلہ کرایا، اپنے چچا زاد بھائی محمد حمزہ ندوی جو اس وقت قطر میں ملازمت کر رہے ہیں ان کو ممبئی کے ایک اسکول سے اٹھا لائے اور اپنی نگرانی میں عالمیت کرایا اسی طرح ان کے دو بیٹے فراغت کے بعد قطر میں برسر روزگار ہیں۔
مرحوم زبیر بھائی انتہائی خلیق ، ملنسار ، مخلص اور بے ضرر انسان تھے، ہر خاص وعام کو فائدہ پہنچانا ان کی فطرت کا خاصہ تھا ۔ اساتذہ کا احترام اور طلباء سے مشفقانہ رویہ کی وجہ سے انھیں ہر دلعزیزی حاصل تھی مولانا شہباز اصلاحی صاحب رح اور والد ماجد مولانا شفیق الرحمن ندوی رح سے بہت قریب تھے اور ان دونوں حضرات کی شفقتیں انھیں حاصل تھیں۔
برادر مرحوم کے والد کا نام زاہد حسین ہے اور ان کا آبائی وطن اعظم گڑھ کا مشہور گاؤں ککری پور، پوسٹ خانجہاں ہے، جہاں مرحوم 1967میں پیدا ہوئے، ندوہ سے عالمیت کے بعد سنورا گاؤں اعظم گڑھ میں شادی ہوئی، ندوہ میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اہل ندوہ اور لکھنو سے بے پناہ انسیت ہو گئی اور انھوں نے مہپت مئو ہردوئی روڈ پر زمین لے کر اپنا مکان بنوالیا ۔اور آج اپنی زندگی کی آخری سانس وہیں لی بعد نماز عشاء تدفین ہوگی، پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار لڑکے اور ایک لڑکی ہے اللہ سب کو صبر جمیل کی توفیق دے اور مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے آمیـــن.