رپورٹ: محمد امین الرشید سیتامڑھی
سیتامڑھی/بہار(آئی این اے نیوز 6/مارچ 2018) سیتامڑھی میں واقع الجامعة العربیہ اشرف العلوم کنہواں کے مجلس شوری کے سرگرم رکن اور سیتامڑھی ضلع اردو پرائمری ٹیچرس ایسوایشن کے جنرل سکریٹری جناب ماسٹر راشد فہمی نے بتایا کہ ہندو نیپال کی سرحد پر واقع الجامعة العربیہ اشرف العلوم کنہواں کے ایک سوسال کے بعد آئندہ 24, 25 اور 26مارچ کو منعقد ہونے والا سہ روزہ صد سالہ اجلاس تاریخ ساز ہوگا جسکی تیاریاں پچھلے ایک سال سے چل رہی ہے اور آج تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں.
راشد فہمی نے کہا کہ سہ روزہ عظیم الشان اجلاس صدسالہ میں ہندوستان کے کونے کونے سے جید اور ممتاز عالم دین شریک ہونگے،
ساتھ ہی بیرون ممالک سے بھی کئی علمائے کرام کی شرکت یقینی ہے، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو کی تشریف آوری متوقع ہے، سہ روزہ صدسالہ اجلاس میں اشرف العلوم کنہواں سے فراغت حاصل کرنے والے حفاظ، قراء اور فضلاء کی دستار بندی بھی ہوگی.
جامعہ ھٰذا نائب ناظم مولانا اظهارالحق صاحب مظاہری، مولانا ابرار قاسمی، مولانا مظفر، مولانا انوار الحق قاسمی، نائب صدر جمیعة العلماء بہار اور دیگر اساتذہ کے ساتھ گاؤں کی عوام اجلاس کی تیاریوں میں رات و دن مصروف ہیں اور اجلاس کی کامیابی کیلئے سبھی لوگ اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں.
راشد فہمی صاحب نے نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ تین دنوں تک چلنے والا صدسالہ اجلاس میں خواتین کی شرکت پر سختی سے ممانیت ہے اور نہ ہی خواتین کے لئے کوئی انتظام و انصرام رکھا گیا ہے، لہٰذا خواتین اس خیال میں بالکل نہ رہیں ہم خواتین بھی اس صد سالہ اجلاس میں شرکت کر سکتی ہیں.