اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: راشٹریہ علماء کونسل یوتھ یونین نے سیریا میں ہو رہے ظلم کے خلاف نکالا کینڈل مارچ، دیا میمورنڈم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 11 March 2018

اعظم گڑھ: راشٹریہ علماء کونسل یوتھ یونین نے سیریا میں ہو رہے ظلم کے خلاف نکالا کینڈل مارچ، دیا میمورنڈم!

شام میں انسانی قیمتوں کو طاق پر رکھا جا رہا ہے جو شرمناک ہے: نورالھدیٰ

ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/مارچ 2018) سیریا میں ہو رہے تشدد و ظلم کے واقعات کو لے کر راشٹریہ علماء کونسل کی یوتھ ونگ کے ریاستی صدر نورالھدیٰ کی قیادت میں ہفتہ کو دیر شام شہر میں کینڈل مارچ نکالا گیا، کینڈل مارچ جامع مسجد سے نکل کر سبزی منڈی، چوک، تکیا، باج بہادر، جامعة الرشاد، ہرا کی چنگی، پہاڑپور پہنچا، اس کے بعد ایک وفد نے گورنر کے پاس سی او سٹی کے ذریعہ میمورنڈم پیش کیا.
 صوبائی صدر نور الھدیٰ نے میمورنڈم میں کہا کہ سیریا میں بشار الاسد  کی حکومت جب سے آئی ہوئی ہے تبھی سے ہی انسانی قیمتوں کو طاق پر رکھا جا رہا ہے جو شرمناک ہے، وہاں تقریبا 4 لاکھ 85 ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اس کے باوجود ہم نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کیا، ریاستی صدر نے آگے کہا کہ 2011 سے عوام کی آزادی کیلئے احتجاج جاری تھا، اس وقت عالمی نظام کی بات کرنے والے روس، اسرائیل، ایران وغیرہ ملک کی موجودہ حکومت کی مدد کر رہی ہے، اقوام متحدہ کا اس پر خاموش رہنا مسلم مخالف چہرے کو اجاگر کرتا ہے جو بدقسمتی ہے، آئے دن معصوموں، بزرگوں، خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس پر ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت سرکار اس پر پہل کرے، اور مداخلت کرے، تاکہ سیریا میں امن، چین برقرار ہوسکے، کینڈل مارچ کے ذریعہ ہم مطالبہ کررے ہیں کہ سیریا کے معاملات کو حکومت اٹھائے تاکہ پورے دنیا میں امن قائم ہو.
میمورنڈم سوپنے والوں میں شاہ زیب، صابر خان، ابوبکر انصاری، بلال، محمد نذیر، محمد انس، سرفراز خان، شہباز، دانش، ہمزہ، فہیم مجاہد، عبد الرحمان، محمد اعظم وغیرہ موجود رہے.