اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلمانان شام کے حق میں قنوت نازلہ اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے: مہتمم دارالعلوم دیوبند

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 7 March 2018

مسلمانان شام کے حق میں قنوت نازلہ اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے: مہتمم دارالعلوم دیوبند

رپورٹ: رضوان سلمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 7/مارچ 2018) دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے شام (سیریا) خصوصاً شہر غوطہ میں مسلمانوں کے جاری قتل عام کے سلسلہ میں کہا کہ ایسے سخت اور اذیت ناک حالات میں جہاں ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے وہاں اللہ سے مدد مانگنی چاہئے اور دعاؤں کا سہارا لینا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ ایسے نازک وقت اور پر فتن دور میں ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ کی طرف رجوع کریں اور خشوع خضوع کے ساتھ دعاؤں کا اہتمام کریں ۔
مہتمم دارالعلوم نے تمام مساجد اور مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام عالم اسلام بالخصوص مسلمانان شام کے حق میں دعائیں کی جائے اور تمام مساجد میں قنوت نازلہ کا اہتمام کیا جائے، اہل شام پر جو انسانیت سوز مظالم پر ڈھائے جا رہے ہیں وہ حد درجہ کربناک اور ناقابل بیان ہیں، افسوس ناک بات یہ ہے کہ علم اسلام ور دیگر عالمی طاقتیں اس قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو اس قتل عام کو رکوانے اور شام میں امن و امان واپس لانے میں اپنے کردار ادا کرنا چاہیئے۔