اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ حفصہ للبنات میں افتتاحی پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 12 March 2018

جامعہ حفصہ للبنات میں افتتاحی پروگرام کا انعقاد!

ایم آئی صدیقی
ـــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 12/مارچ 2018) سر زمین اشوک وہار لونی کے جامعہ حفصہ للبنات نزد مکہ مسجد میں افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت حضرت مولانا محمد ہارون صاحب قاسمی صاحب زادہ حضرت حافظ و قاری محمد یوسف صاحب ٹانڈوی نے کی جبکہ پروگرام کا آغاز قاری رحمت اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، مداح رسول مولانا عارف سراج نعمانی نمائندہ روز نامہ انقلاب نے آقا مدنی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد صیاد مظاہری مہتمم دارالعلوم الفلاحیہ لونی نے انجام دیئے.
مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد عرفان صاحب دامت برکاتہم نے طالبات و خواتین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں ساری دنیا میں دین زندہ کرنا اور ساری دنیا کے انسانوں کو دین کی طرف بلانا اور ساری دنیا کے انسانوں پر جان ومال خرچ کر کے اس کو دوزخ سے بچا کر جنت پر لانا ہی ہماری پیدائش کا مقصد اصلی ہے، نیز حضرت مولانا محمد ہارون صاحب قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی نے فرمایا کہ سب سے پہلے مسلمان کے بچے کو قرآن کریم پڑھنا چاہیئے اور ضرورت دین کی تعلیم حاصل ہونا چاہیئے خواہ وہ دینی ہو یا عربی مگر انگریزی سے پہلے ہو. اہم شرکاء میں مولانا محمد جابر، قاری نعمان، مولانا فدا حسین، قاری شفیق الرحمان، قاری محمد ادریس بھائی، عرفان بھائی، اختر بھائی فیاض وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں اخیر میں جامعہ کے بانی و مہتمم جناب قاری محمد رحمت اللہ داؤدی نے دور، دراز سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.