اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حاجی عقیل احمد صاحب صدیقی سینٹرل حج کمیٹی کی طرف سے ضلع کانپور دیہات کے حج ٹرینر منتخب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 13 March 2018

حاجی عقیل احمد صاحب صدیقی سینٹرل حج کمیٹی کی طرف سے ضلع کانپور دیہات کے حج ٹرینر منتخب!

سیف الاسلام مدنی کانپوری
ــــــــــــــــــــــــــ
کانپور(آئی این اے نیوز 13/مارچ 2018) محترم حاجی عقیل احمد صاحب صدیقی کانپور دیہات کی ایک معروف شخصیت ہیں، جو عرصہ دراز سے ملی، معاشرتی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور خاص طور سے گزشتہ دس سالوں سے حجاج کرام کی خدمات انجام دے رہے ہیں، اب مزید خوشی کی بات ہے کہ محترم حاجی عقیل احمد صاحب صدیقی کو سینٹرل حج کمیٹی نے ضلع کانپور دیہات کا حج ٹرینر منتخب کیا ہے.
واضح ہو کہ اس سے قبل بھی محترم کانپور دیہات سے جانے والے تمام حجاج کرام کی خدمات انجام دیا کرتے تھے، حج کا فارم بھرنا، حج پر جانے والے لوگوں کی ٹرینگ اور دیگر ضروری انتظام خود کرتے تھے اور اپنے ذاتی روپیہ سے فی سبیل اللہ حجاج کرام کی خدمات انجام دیتے ہیں.
 اس موقع پر مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی، مولانا عبد الماجد قاسمی، اور حافظ محمد سیف الاسلام مدنی، مفتی محمد شاہد قاسمی، مولانا خالد قاسمی، مولانا فضل رب قاسمی، حافظ محمد احسان الحق صاحب، قاری سفیان صاحب، مولانا عبد الواجد قاسمی نے انکا استقبال کیا اور دلی مبارک باد پیش کی ہے.