اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مجھے گورکھپور اور پھولپور نے لوٹا کانگریس میں کہاں دم تھا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 20 March 2018

مجھے گورکھپور اور پھولپور نے لوٹا کانگریس میں کہاں دم تھا!


فہد نذیر عباس
ــــــــــــــــــــــــ
ہم میں سے ہر اک شخص نے ٹائیٹانک فلم دیکھا ہے، اگر دیکھا نہیں تو سنا ضرور ہے، یہ الگ بات ہے کہ ہم اس کے تاریخی حقائق سے کم واقف ہے، اٹھارویں صدی میں ہارلینڈ اینڈ وولف کمپنی نے ایک عظیم  الشان جہاز بنایا، پورے غرور و تمکنت سے قدرت کو چیلنج کرنے والا یہ  کھوکھلا دعوی کیا کہ یہ جہاز کبھی غرقاب نہ ہوگا، اس جہاز پر "unsinkable "یعنی" کبھی نہ ڈوبنے والا " لیبل بھی لگا دیا گیا، 11/اپریل 1912 کو برطانیہ کے سواتہمپٹن شہر سے یہ جہاز چلا اور امریکہ کے شہر نیویارک کا قصد کیا، ابھی پانچ دن بھی نہ ہوئے تھے کہ رات کے گیارہ بج کر بیس منٹ پر شمالی بحر اوقیانوس میں ایک آئس برگ سے ٹکرایا، دو گھنٹہ چالیس منٹ کے اندر یہ رایل میل اسٹریم ٹائٹینک نامی جہاز 15/اپریل 1912 کو غرقاب ہوا، قدرت نے ایک بار پھر ثابت کردیا غرور صرف اللہ کی چادر ہے، انسان تو قدرت کی نوشتہ تقدیر کے آگے بے بس، لاچار، بے دست وپا ہے، اس کے بنائے ہوئے شب و روز کے تماشہ کے آگے بازیچء اطفال ہے، آر ایم ایس ٹائٹینک کے مالکان کے مغرور بھرے لہجہ سے ناواقف 2014 کے الیکشن کے دوران ایک بی جے پی کے ذمہ دار نے پورے طمطراق سے کہا  تھا کہ مودی کو اب اقتدار میں آنے سے بھگوان بھی نہیں روک سکتا، اس غرور نخوت کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ آر ایس ایس کے کاندھوں پر بیٹھ کر اقتدار کو ہتھیانے والے نریندر مودی اور ان کے ہمنوا اپنی ہی بنائی ہوئی لہر کی طوفان میں ایسے غرقاب ہو گئے ہیں کہ جیسے پورا ملک ان کی جیب میں آگیا ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ہر کوئی غرور و نخوت کا شکار تھا لیکن اب جبکہ 2017 اور 2018 میں 8/سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ بھی بی جے پی اپنے نام نہیں کرسکی، پارٹی کا تکبر وغرور اس طرح خاک آلود ہوا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اپنی سیٹوں کو نہیں بچا سکے، اس سے پہلے کبھی ہندوستان کے کسی صوبہ کے وزیر اعلی اور نائب وزیراعلیٰ اپنی ہی سیٹوں کیلئے اتنے ذلیل وخوار نہیں ہوئے، آج یہ درگت بنی ہے کہ جوڑت توڑ کر حکومت بنانے پر مجبور ہے، اسے سکندر کی فتح سمجھ رہی ہیں، اگر فتح کا یہی معیار ہے تو یہی فتح شکست فاش کا پیش خیمہ ثابت ہوگا.
 یہ ضمنی انتخابات بی جے پی کیلئے آر ایم ایس ٹائٹینک کا سفر ثابت ہوا، مودی و یوگی نام کا ٹائٹینک جہاز ایسی جگہ پر غرقاب ہوا ہے کہ بی جے پی نواز حضرات کو پانی بھی نہ مل سکا اور یوگی جی زبان حال سے دل والے فلم کے دل جلے ہیرو اجے دیوگن کی یہ دل پھینک شاعری پڑھ کے دواے دل ڈھونڈھ رہے ہیں۔
مجھے گورکھپور اور پھول پور نے لوٹا کانگریس میں کہاں دم تھا.
بہ زبان دیگر ملائم سنگھ یادو، اکھلیش اور مایاوتی کی یاد میں کچھ اس طرح رطب اللسان ہے
مجھے بوا اور بھتیجے نےلوٹا باپ میں کہاں دم تھا.
بی جی پی کا ٹائٹینک جہاز ضمنی انتخابات کے آئس برگ سے ٹکرا چکا ہے، بس 2019 کے الیکشن کا تیزرو پانی مودی نامی ٹائٹینک جہاز میں سوار تمام حضرات کو لے ڈوبنا چاہتا ہے، اگر بی جی پی نے ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی فلم دیکھا ہو اور اس فلم میں سلطان مرزا کا کردار نبھا رہے اجے دیوگن کے اس ڈائیلاگ "اگر اس کی لہروں پر قبضہ کر لیا تو اپنا جہاز کبھی نہیں ڈوبے گا " کو عملی جامہ پہنا لیا تو اس کے مودی نامی ٹائٹینک جہاز کو کنارہ مل جائیگا، ان کی ٹائٹینک پارٹ ٹو اپنے ریلیز ہونے والے سال 2019 میں سیاسی منظر نامہ پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی، ہمارا کیا ہے ہم تو صوفہ پہ بیٹھ کے پوپکون کھاتے ہوئے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے پانچ سال تک ٹائٹینک پارٹ ٹو دیکھتے رہیں گے، پارٹ تھرڈ کا انتظار کرتے رہیں گے ، بد مست ہو کر تنقید کرتے رہیں گے، مشہور نغمہ نگار جاوید اختر کے فرزند ڈائریکٹر فرحان اختر جس طرح اپنی فلم ڈان کا سیکنڈ، تھرڈ پارٹ لانے کے لئے ہر بار شاہ رخ خان کو زندہ چھوڑ دیتے ہیں، تاکہ ناظرین کا تھریلر بر قرار رہے، اسی طرح بی جے پی بھی 2024 میں اپنے مودی نامی ٹائٹینک فلم کا پارٹ تھرڈ لانے کیلئےکوئی نہ کوئی بیکار کے رام مندر جسے مدعا چھوڑ دیگی تاکہ عوام کے جذبات مشتعل کر کے ووٹ حاصل کر سکے اور ہم مسلم عوام تو بس ایک گوپال ورما کے فلم کی طرح ہو کے رہ گئے ہیں.
ہم کو تو خود پر افسوس ہو رہا ہے کہ  یوگی کے قلعہ میں لگی شگاف ہمیں دکھ رہی ہے لیکن ہم نے تو ابھی اپنے قلعہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی ہے، اسی لئے ہم تہیہ کریں کریں کہ ہم 2019 میں  خود ہیرو بن کر سیاسی منظر نامہ پر اداکاری کر کے اپنے فلم کا پروموشن کریں، محبت و پیار کے بینر تلے اپن فلم ریلیز کر کے بلاک بسٹر نہ سہی تو سوپر ہٹ ضرور کریں، محاذ پر کھڑے ہوں، مودی نامی ٹائٹینک فلم کو فلاپ کریں  اور اس کے غرور وتکبر کے جہاز کو گرداب میں ایسے پھنسا دیں کہ وہ موجوں کی تھپیڑے کھاتے رہے، اس کا غرور غرقاب ہو جائے اور ہم کہہ سکیں، بہت غرور نہ کر تھوڑا غرور رہنے دے.