محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
سیتاپور(آئی این اے نیوز 4/اپریل 2018) ضلع سیتاپور کا معروف و مشہور ادارہ دارالعلوم نظامیہ موضع اکوہرہ سدھولی کا سالانہ اجلاس دستاربندی ان شاءاللہ ۲۷ اپریل بروز جمعہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا جسمیں مدرسے کے فارغین طلبہ کی دستاربندی ہوگی نیز ملک کے معروف علماءکرام کے بیانات ہوں گے.
اسکی اطلاع دیتے ہوئے مدرسے کے کارگزار مہتمم مولانا محمد جاویدقاسمی نے بتایا کہ اس اجلاس عام کو بطورِ مھمان خصوصی نواسئہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اشھدرشیدی مہتمم مدرسہ شاہی مرادآباد وصدر جمعیت علماء اترپردیش خطاب فرمائیں گے، مولانا جاوید قاسمی نے بتایا کہ اس اجلاس میں معروف اسلامی اسکالر، نوجوان عالم دین مولانا محمد علی نعیم رازی نجیب آبادی (فاضل مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپور )، مولانا مفتی عبدالجلیل قاسمی کارگزار مھتمم و ناظم اوقاف مدرسہ شاہی مرادآباد، مولانا محمدقاسمی نائب شہرامام دھامپور بجنور ، مولانا محمد آفتاب قاسمی صدر جمعیت علماء سیتاپور اور دیگر اکابر علماء بھی شرکت فرمائیں گے.
مولانا جاوید قاسمی نے عوام الناس سے بلاتفریق مذھب وملت شرکت کی درخواست کی ہے.