اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم جلال آباد میں 9/اپریل کو منعقد ہوگی تقریب ختم بخاری شریف!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 7 April 2018

دارالعلوم جلال آباد میں 9/اپریل کو منعقد ہوگی تقریب ختم بخاری شریف!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــ
جلال آباد/شاملی (آئی این اے نیوز 7/اپریل 2018) ضلع شاملی کے قصبہ جلال آباد میں واقع دارالعلوم کے اندر آنے والی 9 اپریل کو ختم بخاری شریف کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں جامعہ ھذا سے فارغ ہونے والے طلبہ کرام کو دستار فضیلت سے بھی نوازا جائے گا.
مدرسہ دارالعلوم جلال آباد کے نائب مہتمم مولانا محمد واصف امین صاحب قاسمی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ ھذا میں آنے والی 9 اپریل بروز پیر کو صبح 9 بجے سے تقریب ختم بخاری شریف کا انعقاد کیا جائے گا، جسمیں اولاً مدرسہ ھذا کے طلبہ کا پروگرام ہوگا اور پھر تشریف لانے والے علماء کرام کا خطاب ہوگا اس کے بعد بارہ بجے سے مدرسہ ھذا کے شیخ الحدیث علامہ محمد یامین صاحب آخری درس بخاری شریف دیں گے، انہوں نے علاقائی عوام سے وقت مقررہ پر پہنچنے کی اپیل کی ہے.