پٹنہ(آئی این اے نیوز 7/اپریل 2018) آئندہ 15اپریل کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہونے والی” دین بچاﺅ دیش بچاﺅ کانفرنس“ کے پیش نظر ٹریفک ایس پی پٹنہ کی جانب سے گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ کانفرنس میں آنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے الگ الگ روٹ چارٹ جاری کئے گئے جو اس طرح ہیں۔ بڑی گاڑیوں کے لئے میٹھا پور بس اسٹینڈ کے اندر خالی جگہ میں 250،ویٹنری کالج احاطہ میں 350-400گاڑیوں ،گیٹ نمبر 93گھاٹ، دیگھا کے اندر 200 گاڑیوں، گردنی باغ اسٹیڈیم گراﺅنڈ کے اندر 100بڑی گاڑیوں، پاٹلی پترا اسٹیڈیم کنکر باغ میں بڑی اور چھوٹی 200گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ہارڈنگ روڈ ،گردنی باغ ، آر او بی کے مغرب(چتکوہڑا پل کے نیچے سڑک کی دونوں جانب) میں 100چھوٹی گاڑیوں، معین الحق اسٹیڈیم کے اندر 500چھوٹی گاڑیوں، بانس گھاٹ میں 1000چھوٹی گاڑیوں، ویر چند پٹیل پتھ کی دونوں جانب سروس لین میں 250چھوٹی گاڑیوں ، میلرہائی اسکول میدان میں اندر اور باہر 200چھوٹی گاڑیوں، پٹنہ کالج احاطہ میں 250چھوٹی گاڑیوں، سائنس کالج میں 250چھوٹی گاڑیوں ، اے این سنہا انسٹی ٹیوٹ (وی آئی پاس ہولڈر) کی 50گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاندھی میدان گیٹ نمبر 1پر وی وی آئی پی پارکنگ کے انتظامات رہیں گے۔ ٹریفک ایس پی دفتر کی جانب سے ڈی ایم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پارکنگ مقامات پر بجلی کے ساتھ ساتھ مائک لگائے جائیں ، ساتھ ہی اناﺅنسر کے بھی انتظامات کئے جائیں تاکہ کانفرنس کے دن گاڑیوں کی پارکنگ میں کسی طرح کی دشواری نہ ہو۔
ٹریفک ایس پی دفتر کی جانب سے جاری لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ حاجی پور ، بختیار پور ، فتوحہ ، جہان آباد کی جانب سے آنے والی بڑی گاڑیاں نیو بائی پاس ہوکر میٹھا پور بس اسٹینڈ آئیں گی اور میٹھا پور بس اسٹینڈ کے پاس مقررہ پارکنگ کی جگہ پر ہی پارک ہوں گی یا نیو بائی پاس سے 90فٹ روڈ ہوتے ہوئے ملاحی پکڑی سے پاٹلی پترا سٹیڈیم میں مقررہ مقام پر پارکنگ کی جگہ پر پارک ہوں گی۔اسی طرح حاجی پور ، بختیار پور ، فتوحہ ، جہان آباد سے آنے والی چھوٹی گاڑیاںنیو بائی پاس ہوکر میٹھا پور بس اسٹینڈ ہوتے ہوئے پرانی بائی پاس سے راجندر نگر چڑیا ٹانڑ پل ، کربیگھیا جنکشن ، میٹھا پور آر او بی ہوتے ہوئے آر بلاک ، ویر چند پٹیل پتھ تک آئیں گی اور میلر اسکول میدان ، داروغہ رائے پتھ ، ویر چند پٹیل پتھ کے سروس فلینک پر قطاروں میں پارک ہوں گی+ آرا ، بکسر ، کیمور ، بھبھوا ، اورنگ آباد، ارول کی جانب سے بیلی روڈ ہوکر آنے والی بڑی گاڑیاں بیلی روڈ اوور بریج کے نیچے سے جگدیو پتھ ہوکر پھلواری جیل ہوتے ہوئے ویٹنری کالج میدان تک آئیں گی اور ویٹنری کالج میدان میں پارک ہوں گی ۔ اسی طرح آرا ، بکسر ، کیمور ، بھبھوا ، اورنگ آباد، ارول کی جانب سے بیلی روڈ ہوکر آنے والی چھوٹی گاڑیاں بیلی روڈ میں ہڑتالی چوک تک آئیں گی اور وہاں سے داہنی جانب داروغہ رائے پتھ ہوتے ہوئے ویر چند پٹیل پتھ کے سروس لین اور میلر اسکول میدان میں مقررہ پارکنگ کی جگہ پر پارک ہوں گی، انیس آباد ہوکر آنے والی بڑی گاڑیاں گردنی باغ اسٹیڈیم اور چھوٹی گاڑیاں گردنی باغ اسٹیڈیم ، ہارڈنگ روڈمیں آر او بی سے مغرب کی جانب چتکوہڑا پل کے نیچے سڑک کی دونوں جانب ویر چند پٹیل پتھ کے سروس لین میلر اسکول میدان میں پارک کی جائیں گی۔ ادھر دانا پور سے اشوک راج پتھ ہوکر آنے والی بڑی گاڑیاں 93نمبر گھاٹ دیگھا میں پارک ہوں گی ۔دانا پور سے اشوک راج پتھ ہوکر آنے والی چھوٹی گاڑیاں کرجی راجاپور پل ہوکر بانس گھاٹ تک آئیں گی اور بانس گھاٹ سے شمالی حصے کی جانب جانے والے راستے پر قطاروں میں پارک ہوں گی۔ جے پی سیتو ہوکر آنے والی چھوٹی گاڑیاں دیگھا سے بائیں مشرق کی جانب کرجی موڑ سے راجا پور پل ہوتے ہوئے بانس گھاٹ تک آئیں گی اور بانس گھاٹ سے شمال میں گنگا کی جانب جانے والے راستے پر قطاروں میں پارک ہوں گی، پٹنہ سٹی کی جانب سے اشوک راج پتھ ہوکر آنے والی چھوٹی گاڑیاں پٹنہ کالج تک آئیں گی اور سائنس کالج پٹنہ کالج احاطہ کے میدان میں پارک ہوں گی۔ اسی طرح باری پتھ سے ہوکر آنے والی چھوٹی گاڑیاں بھکھنا پہاڑی ، سید پور نالہ ہوکر معین الحق اسٹیڈیم تک آئیں گی اور اسٹیڈیم میں مقررہ مقام پر پارک ہوں گی۔ کانفرنس کے دوران وی وی آئی پی شخصیات کی گاڑیاں گاندھی میدان کے گیٹ نمبر01 سے داخل ہوں گی اور مقررہ جگہ پر پارک ہوں گی۔
ڈی ایم کوٹریفک ایس پی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس میں آنے والی کسی بھی طرح کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو پٹنہ جنکشن سے گاندھی میدان کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی، بڑی چھوٹی گاڑیاں جی پی او گولمبر سے شمال کوتوالی وولٹاس کی جانب نہیں آئیں گی۔ اسی طرح کسی بھی طرح کی چھوٹی بڑی گاڑیاں انکم ٹیکس گولمبر سے مشرق میں وولٹاس کوتوالی کی جانب نہیں آئیں گی۔ ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس میں آنے والی کسی بھی طرح کی چھوٹی بڑی گاڑیاں پولیس لائن سہ راہا سے مشرق یعنی گاندھی میدان کی جانب نہیں آئیں گی۔ اسی طرح کانفرنس میں آنے والی چھوٹی بڑی گاڑیاں اشوک راج پتھ میں پٹنہ کالج سے کارگل چوک کی جانب نہیں آئیں گی، چڑیا ٹانڑ پل سے شمال میں ایگزبیشن روڈ ، رام غلام چوک ، گاندھی میدان کی جانب بھی کسی بھی طرح کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح کانفرنس میں آنے والی کسی بھی طرح کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو مچھووا ٹولی چوک یا دنکر گولمبر سے گاندھی میدان کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
”دین بچاﺅ دیش بچاﺅکانفرنس “ میں گاڑیوں کی پارکنگ کے بہترین انتظامات کئے جانے پر کانفرنس کے ٹرانسپورٹ کمیٹی کے کنوینر مولانا سہیل احمد ندوی نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ کے افسران مستعدی کا مظاہرہ پیش کریں گے اور کانفرنس کے دن پارکنگ کے معاملے میں کسی طرح کی بدنظمی نہیں ہوگی، انہوں نے باہر سے آنے والے مہمانوں کو بھی یقین دلایا ہے کہ انہیں پارکنگ کے معاملے میں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی.