اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: علم سائنس آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عطیہ ہے شرعی حدود میں رہ کر چیلنجوں کا مقابلہ اسلامی ضرورت: مفتی اشفاق احمد اعظمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 6 April 2018

علم سائنس آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عطیہ ہے شرعی حدود میں رہ کر چیلنجوں کا مقابلہ اسلامی ضرورت: مفتی اشفاق احمد اعظمی

محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/اپریل 2018) قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ پروگرام تاریخ کا سفر گرونڈ یونس ٹی اسٹال میں منعقد ہواجس کی صدارت مفتی اشفاق احمد اعظمی سرپرست انسٹی ٹیوٹ نے فرمائی.
 مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سرفراز احمد اصلاحی مولانا ضیاء اللہ مولانا افضل قاسمی نے از اول تا آخر شرکت کی پروگرام کا آغاز ہارون فیضی کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کا ایک گروپ نے اپنے دلکش انداز میں انسٹی ٹیوٹ کا ترانہ پیش کیا اس کے بعد لائٹ آف ساونڈ پروگرام کے لئے پنڈال کی روشنی بند کردی گٸی، اور تمام اسکرین پروجیکٹر کو آن کردیا گیا اور آواز پر مشتمل شو کا آغاز اپنے
منفرد انداز میں ہوا پہلا شو قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کی تاریخ پر مشتمل تھا جس کے مکمل ہونے کے بعد لاٸٹ آن کردی گئی اور موجودہ سامعین نے پر زور انداز میں طلبہ کی داد وتحسین سے نوازا اس شو کے فورا بعد اعظم گڈھ کی تاریخ پر مشتمل تاریخی حقاٸق انتہائی دلچسپ انداز میں آواز کے جادو کیساتھ اسکرین کے پردے پر دیدہ زیب مناظر سے لوگ لطف اندوز ہوۓ اسی طرح علاقے کے سب سے قدیم ادارے مدرسة الاصلاح مدسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم اور جامعہ شرعیہ فیض العلوم کی تاریخ اور منظر کشی کی گٸ پروگرام کے آخیر میں طلبہ کی ایک ٹیم نے بہت دلچسپ پروگرام مزاحیہ انداز میں چھوٹے ہیں پر کسی سے کم نہیں جس میں  ایک 14 برس کے طالب علم یہ پیغام دینے کی کوشش کی تعلیم کے بغیر ترقی نا ممکن ہے.
اس پروگرام ٹسٹ میں اول پوزیشن لانے والے طالب علم محمد رازق اور سف الاسلام کو خصوصی ایوارڈ جب کی دیگر 19 طلب علم کو نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا پروگرام کی نظامت محد مذکر تعارف محمد انظر اعظمی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ تحریک صدارت نبیل احمد خطبہ استقبالیہ سیف الاسلام نے پیش کیا پروگرام کے آخیر مفتی اشفاق احمداعظمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کی علم ساٸنس آخری نبی کا عطیہ ہے شرعی حدود میں رہ کر چیلنجوں کا مقابلہ اسلامی ضروت ہے اس پروگرام ماسٹر زبیر خاور صدیقی عبد العظیم اصلاحی وصی صدیقی شاھد سبھا سد ڈاکٹر اختر مفتی خورشید لٸیق احمد پردھان اور کافی تعداد میں علماء کرام سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ لوگ موجود تھے منیجر محمد فیصل اعظمی نے آخیر میں آۓ تمام مھمانوں کا شکریہ ادا کیا.