اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امبیڈکر جینتی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے جگنیش میوانی حراست میں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 April 2018

امبیڈکر جینتی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے جگنیش میوانی حراست میں!

عبدالرحیم سرسیاوی
ـــــــــــــــــــــــــــ
جے پور(آئی این اے نیوز 15/اپریل 2018) گجرات کے وڈگام سے ممبر اسمبلی جگنیش میوانی کو اتوار کو جے پور میں حراست میں لے لیا گیا، میوانی کو جے پور ایئر پورٹ پر جواہر سرکل پولیس نے حراست میں لیا ۔ ممبر اسمبلی ناگور کے موڑتا روڈ جارہے تھے، موڑتا روڈ میں آج امبیڈکر جینتی کی تقریب ہے، جگنیش میوانی تقریب میں شامل ہونے کیلئے جارہے تھے، پولیس نے لا اینڈ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے جگنیش میوانی کو ایئرپورٹ پر ہی روک لیا ۔
پولیس نے جگنیش میوانی کو ایئر پورٹ سے باہر نکلنے ہی نہیں دیا، اس دوران جے پور پولیس کے اعلی حکام موجود تھے، انہوں نے جگنیش میوانی کو ناگور نہیں جانے کیلئے سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن میوانی وہاں جانے کیلئے بضد تھے.
صحافیوں سے بات چیت میں میوانی نے کہا کہ انہیں بلاوجہ زبردستی روکا جارہا ہے، یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، یہ غلط ہے، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ان کے یہاں آنے سے ڈر گئی ہے، ایک معزز شخصیت کے ساتھ اس طرح کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔