عطاء الرحمٰن
ــــــــــــــــــــ
لکھنو(آئی این اے نیوز 15/اپریل 2018) خانوادۂ قاسمی کے روح رواں،علوم نانوتوی کے پاسباں، تلمیذ حکیم الامت‘ خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم صاحب صدر مہتمم دارالعلوم دیوبند و نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی استاد حدیث مدرسہ عالیہ عرفانیہ چوک لکھنو و مدیر تحریر الرائد دارالعلوم ندوةالعلماء نے کہا کہ حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی رحمة الله عليه کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا آپ قوم و ملت کے خیر خواہ اور محسن تھے.
مولانا نے مزید کہا کہ خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی ایک بلند پایہ اور بزرگ عالم دین ہونے کے ساتھ عمدہ اخلاق کے حامل انسان تھے دراصل وہ خاندان قاسمی کے چشم وچراغ اور اس خاندان کے علم وفضل کے امین تھے،اور ایک باکمال مقرر تھے.
حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی ہمیشہ بڑی حکمت سے فیصلہ کرتے تھے اور آپ کے اندر دوسروں کی خیر خواہی کا ایک بڑا جذبہ پایا جاتا تھا جسکی نظیر بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے.
اللہ تعالٰی حضرت مولانا کی خدمات کو قبول فرما کر جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے، پسماندگان تلامذہ و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انکی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کی توفیق عطا فرمائے اور ملت اسلامیہ کو انکا نعم البدل عطا فرمائے. آمیــــن