اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ سعید المعراج ودیانند کالونی میں اجلاس عام منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 April 2018

مدرسہ سعید المعراج ودیانند کالونی میں اجلاس عام منعقد!

محمد ارشاد الحق مفتاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ھریانہ(آئی این اے نیوز18/اپریل 2018) پانی پت کی ودیانند کالونی میں واقع مدرسہ سعید المعراج میں اجلاس عام منعقد ہوا جس میں طلباء کو دستار دی گئی، اور مدرسے کے زیر اہتمام چلنے والی انجمن اصلاح اللسان کا بھی اختتامی پروگرام منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے تقاریر پیش کی، اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم کئے گئے.
انجمن اصلاح اللسان کے اختتامی تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اسماء درج ذیل ہے، اول پوزیشن محمد رضوان دوم پوزیشن محمد شاہ نواز سوم پوزیشن محمد امن نے حاصل کی ہے، جن کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، بعدہ تشریف لانے والے علماء نے خطاب کیا.
مفتی محمد نسیم صاحب نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت طیبہ پر مختصر روشنی ڈالی اور کہا کہ حقیقی کامیابی حضور اکرم صلعم کے نقش قدم پر چلنے میں ہیں، اسی دوران مفتی محمد اکمل صاحب نے حالات حاضرہ سے متعلق خطاب فرمایا.
 اخیر میں طلباء کو دستار دی گئی، اور پھر علامہ یامین صاحب مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم جلال آباد اپنے نصیحت آمیز بیان سے عوام کو خطاب کیا اور حضرت کی رقت آمیز دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا.
اس موقع پر مولانا اسرائیل، قاری ذیشان، قاری بلال، مفتی ارشد، مولوی محمد نعمان، شہنود حبیب پردھان جی وغیرہ موجود رہے.