محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 16/اپریل 2018) باغپت ضلع کے قصبہ بڑوت کے مدرسہ عربیہ نوریہ پھونس والی مسجد میں بزم مرشد الامت کا پروگرام منعقد ہوا جس میں دور دراز سے تشریف لائے علماء کرام نے شرکت کی اور طلبہ کو انعامات سے نوازا.
مدرسہ ھذا کے ناظم تعلیمات مولانا عارف الحق بڑوتوی نے کہا کہ آج مدرسہ عربیہ نوریہ کے زیر اہتمام چلنے والی بزم مرشدالامت کا اختتامی پروگرام منعقد ہوا، جس کی صدارت مدرسہ کے مہتمم مولانا عبدالستار صاحب نے فرمائی، اور نظامت کے فرائض مولانا عارف الحق نے انجام دیئے.
ملیشیا سے تشریف لائے مولانا محمد قاسم صاحب اور جمعیۃ علماء ھند کے جنرل سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب نے مہمان خصوصی کے طور سے شرکت کی، طلبہ نے مختلف زبانوں میں جنگ آزادی، اور اسلام کیا سکھاتا ہے، اور دیگر اہم موضوع پر روشنی ڈالی.
مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی نے مدرسہ ھذا کے تعلیمی نظام کی خوب تعریف کی، اور مزید کہا کہ آگے چل کر بہت ہی جلد یہ مدرسہ باغپت ضلع میں اپنی ایک انفرادی شان کا مالک ہوگا، انہوں نے جمعیۃ علماء ھند کی قربانی و کارناموں پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انسان پورے عالم کو اپنی تعلیم سے روشن کردیتا ھے، اور دنیا و آخرت میں اس کا ایک خاص مقام ہوتا ہے، ان کے علاوہ مولانا بدرالہدی کاندھلوی مولانا محمد شعیب صاحب نے بھی خطاب کیا.
اخیر میں طلبہ کو انعامات دیئے گئے، اول پوزیشن محمد افتخار دوم پوزیشن محمد حارث، سوم پوزیشن محمد انس بڑوتوی نے حاصل کی،
مولانا عارف الحق کی دو کتاب ( 1. آداب الطعام، 2. موت اور اس کے بعد کے حالات) کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا.
اس موقع پر آس پاس کے علماء کرام نے بھی شرکت فرمائی، اور مفتی وسیم، مفتی سالم، قاری محمد صادق، قاری فرض الدین اور دیگر مدرسہ ھذا کے اساتذہ موجود رہے.