اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انجاشہید گاؤں کے رہائشی ریاض احمد کے انتقال پر مولانا فرقان بدر قاسمی نے پیش کی تعزیت مسنونہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 11 April 2018

انجاشہید گاؤں کے رہائشی ریاض احمد کے انتقال پر مولانا فرقان بدر قاسمی نے پیش کی تعزیت مسنونہ!

حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/اپریل 2018) موت ہر انسان کو آنی ہے اس سے کسی کو چھٹکارا نہیں ہے، پر بات یہی ہے کہ آج آپ کی تو کل ہماری باری ہے، اس دنیا میں جو بھی شخص آیا ہے اس کو موت ہر حال میں آئے گی، قرآن پاک میں اللہ عز وجل نے فرما دیا ہے "کل نفسٍ ذائقة الموت" اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا، مذکورہ باتیں مولانا فرقان بدر قاسمی نے انجانشہید گاؤں رہائشی ریاض احمد کے انتقال کے بعد ان کے بھائی ماسٹر فیاض احمد کو بذریعہ فون تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے کہا، مولانا قاسمی نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ دعاء کریں اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین.
آپ کو بتادیں کہ ماسٹر فیاض کے بھائی ریاض احمد سعودی عرب کے ریاض شہر میں آج بتاریخ 11/اپریل کو قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا ہے، اس کی خبر جب مولانا کو ملی تو مولانا نے ریاض میں موجود انجاشہید گاؤں کے چند لوگوں سے معلومات لیکر فوراً ان کے بھائی ماسٹر فیاض کو بذریعہ فون تعزیت مسنونہ پیش کیا.
واضح ہو کہ مولانا فرقان بدر قاسمی انجانشہید گاؤں میں واقع جامعہ شیخ الھند کے ناظم اعلیٰ ہیں، مولانا اس وقت سعودی عرب کے شہر "بریدہ" میں مقیم ہیں.