اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ نوریہ میں ملیشیا کے وفد کی آمد پر استقبالیہ پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 11 April 2018

مدرسہ عربیہ نوریہ میں ملیشیا کے وفد کی آمد پر استقبالیہ پروگرام کا انعقاد!

محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 11/اپریل 2018) باغپت ضلع کے قصبہ بڑوت کی مشہور و معروف دینی ادارہ مدرسہ عربیہ نوریہ پھونس والی مسجد میں ملیشیا کے وفد مولانا محمد قاسم صاحب کی ہمراہی میں تشریف لائے جن کا یہاں پہونچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، انہوں نے طلبہ کرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم آنے والے کل کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کرو، تاکہ دنیا کے ہر شعبے میں تمہارا اور اسلام کا نام روشن کر سکو، اور اپنے اسلاف کے حالات کو پڑھو کہ انہوں نے کیسی کیسی قربانیاں دی ہیں اور کس طرح اس دین حنیف کی آبیاری کی ھے، اور فرقہ باطلہ کا چاہے وہ کسی بھی شکل میں سامنے آیا ہے ڈت کر مقابلہ کیا ہے اس لیے علم دین کو گہرائی اور گیرائی کے ساتھ حاصل کرو.
اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم مولانا عبدالستار اور ناظم تعلیمات مولانا عارف الحق اور دیگر مدرسہ کے اساتذہ و طلباء موجود رہے.