عبدالرحیم صدیقی
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/اپریل 2018) دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے قصبہ لالگنج میں واقع پوجا گیس ایجینسی کے مالکبھوپندر ناتھ یادو کو گزشتہ 8/اپریل کو تقریباً 04:15 بجے شام بائک سوار تین نامعلوم بدمعاشوں نے ایجینسی آفس کے اندر گھس کر گولیوں کی بوچھار کر قتل کر دیا تھا، دوسرے دن قصبہ لالگنج کے تاجروں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دکانیں بند کر دی تھی، اس پر کپتان اجے ساہنی نے بھروسہ دلاتے ہوئے کہا تھا کہ 24 گھنٹہ کے اندر قاتلوں کی گرفتاری کا وعدہ کیا تھا، جس کے پورا نہ ہونے پر آج ڈاکٹرس ایسو سی ایشن لالگنج کی جانب سے قصبہ کے سبھی پرائویٹ ہسپتال اور میڈیکل ھال بند رکھا، جس کے چلتے مریضوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا.
ڈاکٹر ایس آر سروج کی قیادت میں ڈاکٹروں نے کالی پٹی باندھ کر پیدل مارچ نکالا، جو نصیرپور سے ہوتے ہوئے تحصیل احاطہ تک گئے، اور ایس ڈی ایم اور سی او سے مطالبہ کیا کہ بدمعاشوں کی جلد سے جلد گرفتاری کی جائے، سی او نے گرفتاری کا یقین دلایا.
اس موقع پر ڈاکٹر محمد انور سنجری، ڈاکٹر آر ے سنگھ، ڈاکٹر اوپی سنگھ، ڈاکٹر ایم اپادھیائے، ڈاکٹر بی کے رائے، ڈاکٹر آر ایس تیاگی، ڈاکٹر آر پی گوتم، ڈاکٹر فرمان، ڈاکٹر انل وشوکرما، ڈاکٹر آر آر پرجاپتی، ڈاکٹر شکلا، رام اوتار، لیاقت علی، امجد علی، پارس یادو، امام الدین انصاری، ڈاکٹر گلزار اعظمی، ڈاکٹر بی بی سنگھ، ڈاکٹر نوین، ڈاکٹر راجو گپتا وغیرہ موجود رہے.