اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انجانشہید رہائشی ریاض احمد ولد حاجی جرجیس کا سعودی عرب کے ریاض شہر میں حرکت قلب ہونے سے انتقال، گھر میں مچا کہرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 11 April 2018

انجانشہید رہائشی ریاض احمد ولد حاجی جرجیس کا سعودی عرب کے ریاض شہر میں حرکت قلب ہونے سے انتقال، گھر میں مچا کہرام!

عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/اپریل 2018) انجانشہید رہائشی ریاض احمد (54) بیٹے حاجی جرجیس کا سعودی عرب کے ریاض شہر میں آج صبح حرکت قلب ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے آمیـــن.
مرحوم گاڑی چلاکر اپنے گھر کی دیکھ ریکھ کرتے تھے، اس کی خبر جیسے ہی اہل خانہ کو ملی کہرام مچ گیا.
ملی اطلاع کے مطابق ریاض احمد سعودی میں گاڑی چلا رہے تھے، آج صبح اچانک طبیعت خراب ہوئی اور تقریباً 08:00 بجے انہیں کے ایک دوست محمد دانش جیراجپوری نے ہاسپیٹل میں داخل کرایا، جن کا 09:00 بجے کے قریب انتقال ہوگیا، خبر ملتے ہی وہاں قریب میں موجود انجانشہید کے لوگ پہنچے، جب تک لاش کو ڈاکٹروں نے فریجر میں رکھ دیا اور دیکھنے کا کسی کو موقع نہیں دیا.
مرحوم کے پیچھے بیوی سمیت ایک لڑکے اور دو لڑکیاں تھیں، جن کا رو روکر برا حال یے، ایک لڑکی کی شادی اسی مہینہ کے آخر میں ہونے والی تھی، جس میں شرکت کرنے کے لئے وہ بھی جانے والے تھے، خبر لکھے جانے تکفین و تدفین کی اطلاع نہیں ملی.