ایس چودھری
ــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 8/اپریل 2018)معروف بزرگ عالم دین و خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی اچانک طبیعت بگڑ جانے کے سبب انہیں مقامی مشہور ڈاکٹر ڈی کے جین کے یہاں انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں داخل کرایا گیا،جہاں اب حضرت کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر بتلائی گئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مولانا محمد سالم قاسمی کی طبیعت گزشتہ کئی روز سے سخت ناساز تھی جس کے سبب ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد انہیں اکل دوپہر ڈاکٹر ڈی کے جین کے یہاں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے، مولانا کے خادم خاص مولانا شاہد نے بتایاکہ اب مولانا کی طبیعت کافی بہتر ہے، انہوں نے بتایاکہ کمزوری اور سینے میں تکلیف ہے ،باقی الحمد اللہ طبیعت اب پہلے کافی بہتر ہے، مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند مولانا محمد سفیان قاسمی اور حجۃ الاسلام اکیڈمی کے چیئرمین مولانا شکیب قاسمی نے مولانا سالم قاسمی کی صحت کے لئے ائمہ، اساتذہ، طلباء اور عوام سے دعاء کی اپیل کی ہے۔