اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایسا تو نہیں تھا میرا ھندوستان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 13 April 2018

ایسا تو نہیں تھا میرا ھندوستان!

اجوداللہ پھولپوری نائب ناظم مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر

بـلـبـلِ ھـنـد  مـرگـیا   ھـیـھات
جسکی تھی ہر بات میں اک بات

چند سالوں پہلے اسی ھندوستان کے کانگریسی دور حکومت میں ایک شرم ناک حادثہ پیش آیا تھا جس سے پورا ملک سکتے میں آگیا تھا، نربھیّا جیسی  بچی سے کھلے عام ریپ ہوا، ریپسٹوں نے ظلم کی ساری حدوں کو پار کردیا،
مثبت بات یہ رہی کہ ایک نئے ھندوستان سے بھی لوگ واقف ہوئے، پورا ملک سڑکوں پر اتر آیا، کسی نے یہ جان نے کی کوشش نہیں کی کہ مظلومہ کا مذھب کیا ہے، سب ھندوستانی مذھب میں رنگے نظر آئے جو ایک نئے ھندوستان کے بہتر مستقبل کی بنیاد تھی، لیکن پھر تصویر بدلی، بھاجپا کا دور حکومت آیا کشمیر میں آصفہ نامی سات سالہ بچی سے چند مذھب کے ٹھیکیداروں نے حیوانیت کا ننگا ناچ ناچا، ہفتوں اس بچی کے ساتھ بدکاری ہوتی رہی انتہا تو تب ہوگئی جب عزت و عصمت کی محافظ سمجھی جانے پولیس کی بھی اس درندگی میں برابر کی حصہ داری ہوگئی، پھر ھندوستان نے ایک ایسے ھندوستان کا کریہہ چہرہ دیکھا جسکو دیکھنے کے بعد میرا ھندوستان وینٹی لیٹرپر چلا گیا، کسی کی زبان نے ایک لفظ کہنا گوارا نہ کیا، کوئی حمایت میں ایک قدم آگے نہیں بڑھا، مانا حِسَیں مرچکی ہیں، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا کسی میں گودا نہیں ہے، پر ظلم کی حمایت میں تو نہ اترتے، مظلوموں کی مددگار مانی جانے والی کالی کوٹ (وکیل) بھی گیروا رنگ میں رنگ گئی، انصاف ھندو مسلمان سے اپنی گردن کو نہیں چھڑا پایا، گویا فاسشٹ طاقتیں ھندو راشٹر ھونے کا ٹریلر دکھا رھی ھیں کہ آنے ولا ھندوستان ایسا ہی ہوگا، جب ٹریلر ایسا ھے تو پکچر کیسی ھوگی سوچا بھی نہیں جاسکتا!
جمھوریت کے علمبرداروں اور سیکولر برادران وطن کو آگے آنا ھوگا، ورنہ وینٹیلیٹر پر  پڑا پیارا وطن بہت جلد اپنی زندگی کھو دیگا، خدا میرے ملک کی سرسبزی و شادابی کو واپس لوٹا دے اور عزتوں کے لٹیرے اور انکی پشت پناھی کرنے والے تمام اداروں کو خاکستر کردے. آمیــــن