اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دہلی سے آرہی کیفیات ایکسپریس کے پہیئے میں لگی آگ، مچی افراتفری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 9 April 2018

دہلی سے آرہی کیفیات ایکسپریس کے پہیئے میں لگی آگ، مچی افراتفری!

حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/اپریل 2018) دہلی سے آرہی کیفیات ایکسپریس کے پہیئے میں ہفتہ کو آگ لگ گئی، گارڈ بوگی کے اطلاع پر ڈرائیور نے دیدار گنج روڈ اسٹیشن سے پہلے ہی ٹرین کو روک دیا، ٹرین میں آگ کی خبر سے مسافرین میں افراتفری مچ گئی، فائر بریگیڈ ملازمین نے بالو، مٹی اور پانی سے آگ کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئے، اس دوران ٹرین تقریبا ایک گھنٹہ تک کھڑی رہی.
آپ کو بتا دیں کہ جمعہ کو کیفیات ایکسپریس دہلی جاتے وقت رانی کی سرائے علاقے کے جگرناتھ سرائے گاؤں کے قریب پہیوں میں آگ کی چنگاری نکلنے سے مسافرین میں ہڑکمپ مچ گیا تھا، اور اب واپس آرہی کیفیات ایکسپریس  (نمبر 12226)، دہلی سے اعظم گڑھ کے دوران اتوار صبح صبح شاہ گنج اسٹیشن سے اعظم گڑھ اسٹیشن کے لئے روانہ ہوئی، 10.40 بجے خنجہال گیٹ نمبر 67 سے جب ٹرین گزری ہے تو گیٹ مین سہاسن نے دھواں دیکھ دیدارگنج روڈ ریلوے اسٹیشن (امباری) ماسٹر انیل کمار کے کو بتایا کہ گارڈ والی بوگی کے چکے سے دھواں نکل رہا ہے، اس پر اسٹیشن ماسٹر نے ڈرائیور اور بی ایچ ایس کے ذریعہ سے بات کی، اس وقت تک ریل حاجی پور گاؤں کے قریب پہنچ گئی، آگ کی خبروں کے بعد مسافروں میں افراتفری مچ گئی، گھبرائے مسافرین ٹرین سے نیچے اتر گئے، اس کے دوران ٹرین سیکشن کے فائر اہلکار نے آگ پر کسی طرح قابو پایا.