اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کی کامیابی کیلئے استقبالیہ کمیٹی کی اہم مٹینگ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 8 April 2018

دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کی کامیابی کیلئے استقبالیہ کمیٹی کی اہم مٹینگ!

محمد امین الرشید
ـــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ(آئی این اے نیوز 8/اپریل 2018) ہوٹل موریہ پٹنہ میں "دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس" کی تاریخ ساز کامیابی ودیگر مسائل اور دشواریوں پر غوروفکر کرنے کےلئے جناب مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی صدارت میں دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کے استقبالیہ کمیٹی کی ایک اہم مٹینگ منعقد ہوئی، جس میں دانشوروں اور تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں، دینی ملی سماجی سرکردہ شخصیتوں نے شرکت فرمائی، 15اپریل کو آنے والے مہمانوں اور فرزندان توحید کو کسی طرح کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کےلئے اہم فیصلے گئے۔
اس موقع پر جہاں کئی اہم شخصیات نے کئی مفید مشورے دیئے اور دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کی کامیابی کےلئے تعاون کا اعلان کیا.
جمعیۃ علماءبہار کے جنرل سکریٹری جناب مولانا محمدناظم صاحب قاسمی نے بھی مفید مشورہ دیتے ہوئے کئی اہم امور کی طرف توجہ دلائی، جمعیۃ علماء بہار کے صدرمحترم جناب مولانا محمد قاسم صاحب نے اس موقع پر ہر طرح کے تعاون کی یقین دلاتے ہوئے اعلان فرمایا کہ 15اپریل کو دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس میں شرکت کےلئے ارریہ، پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج، کھگڑیا، بیگوسرائے، بھاگلپور کی طرف سے آنے والے تمام حضرات اگر جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں قیام کرنا چاہیں توان کا استقبال ہے، ان  کے قیام وطعام کا انتظام جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں رہے گا، اور ہر طرح کے انتظامات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کی مجلس استقبالیہ کے جناب مولانا محمدقاسم صاحب نائب صدر بھی ہیں، اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے صدر محترم کی ہدایت پر جمعیۃ علماء بہار کی ٹیم اور جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے اساتذہ بھی کوشاں اور مصروف وسرگرم عمل ہیں۔اس مٹینگ میں جناب مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی، جناب مولانا ابوالکلام شمسی، خورشید مدنی، مفتی ثناءالہدی قاسمی، ارشاد اللہ صاحب، حسن احمد قادری، ڈاکٹر ریحان غنی، اعظمی باری وغیرہ موجود تھے۔