سریکا کولم/آندھرا پردیش(آئی این اے نیوز 9/اپریل 2018) مدرسہ ابراہیم بمقام ٹاؤن ہال نزد مرکز چمپا کلی مسجد میں دعوتی تعلیمی سالانہ اجلاس و دستار بندی کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت مولانا و ڈاکٹر سید ارشد نسیم ندوی پروفیسر شعبہ عربی ایفل حیدرآباد نے کی ۔خصوصی خطاب کرتے ہوئے دارا العلوم ندوة العلماء لکھنو کے شعبہ دعوت و ارشاد کے مبلغ مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی نے کہا کہ قرآن ہی وہ واحد کتاب ہے جسمیں تمام مسائل کا حل موجود ہے امت مسلمہ جبتک قرآنی تعلیمات پر عمل نہی کرے گی اسوقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی.
مولانا خیرآبادی نے مزید کہا قرآن کی تعلیم کسی قوم اور فرقہ تک محدود نہی بلکہ ساری انسانیت کیلئے ہے اسلئے ہمیں قرآن کے ذریعے ساری انسانیت کو مخاطب کرنا ہے اور سب کے ساتھ ہمدردی و غمخواری کا معاملہ کرنا ہے، مولانا نے کہا کہ حفظ قرآن ایک عظیم الشان دولت ہے قابل مبارکباد ہیں وہ والدین جنکے بچے قرآن سے اپنے سینے کو منور کرلیتے ہیں، حافظ قرآن کا اللہ کی نظر میں بڑا مقام و مرتبہ ہے ہم سبکو انکا احترام اور انکی عزت کرنی چاہیے.
حضرت مولانا آفتاب عالم ندوی نے حافظ قرآن کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے اور اسکے پیغام کو انسانیت تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں، مولانا نے تعلیم کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس سے قوم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتی ہے تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے کوئی بھی کام ہو بغیر علم کے نہیں ہوسکتا، اللہ کی معرفت جب ہی حاصل ہوگی جب علم ہوگا اس سے علم کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے.
جلسہ کو مولانا محمد محتثم میراں ندوی معتمد مدرسہ سراج العلوم ببلی وشاکھا پٹنم مولانا محمد سلیم خطیب مسجد بلال وشاکھا پٹنم نے بھی خطاب کیا .
اس موقع پر مدرسہ ابراہیم کے طلبہ نے تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا پروگرام کے کنوینر حافظ عبد الکلام نصیر آبادی مہتمم مدرسہ ھذا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جلسہ کو کامیاب بنانے میں شیخ سلیم و حاجی علی جان سمیت دیگر ذمہ داران نے اہم رول ادا کیا.