حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/اپریل 2018) سگڑی تحصیل علاقہ کے انجانشہید رہائشی ریاض احمد ابن حاجی جرجیس(مقیم حال ریاض سعودی عرب) کا دو روز قبل حرکت قلب بند ہونے سے اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا، جسکی کاغزی کارروائی کے بعد آج بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ریاض شہر کے راجحی مسجد (15نمبر) میں نماز جنازہ ادا کی گئی.
واضح ہو کہ مرحوم ریاض احمد سعودی عرب کے ریاض شہر میں گاڑی چلاتے تھے، دو دن قبل سینے میں درد ہوا، جیراجپور کے رہنے والے دانش بھائی نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا، لیکن درد شدت اختیار کرتا گیا، اور قلب کی حرکت بند ہونے سے ہسپتال میں ہی انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون.
اس خبر نے وہاں موجود اعظم گڑھ و اطراف کے لوگوں کو صدمہ میں ڈال دیا.
مولانا فرقان بدر قاسمی ناظم اعلی جامعہ شیخ الھند انجانشہید (مقیم نزیل بریدہ) نے مرحوم کے بھائی ماسٹر فیاض سے بذریعہ فون تعزیت مسنونہ پیش کیا، مولانا قاسمی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم بہت ہی نیک صالح، اور سلجھے مزاج کے تھے، علماء سے کافی لگاؤ تھا، مرحوم کا انتقال بہت ہی غمناک خبر رہی، مولانا قاسمی نے بھی مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے لئے دعاء مغفرت کی.
وہیں مرحوم کے چھوٹے بھائی جناب فیضان احمد صاحب (مقیم حال ریاض) سے لوگوں نے ملاقات کر تعزیت مسنونہ پیش کیا.
مولانا فرقان بدر قاسمی، شاداب عرف عبد اللہ، عبد اللہ خان، حافظ زید، دانش بھائی، حافظ عبیدہ، حافظ آصف، اشفاق، حافظ عمران، چنو، سلمان، عظیم، عفان، اعجاز، عرفان، مولانا کلیم، ثاقب،ابوسعد، آفاق، سبو، اشتیاق، شہاب، سمیت ریاض شہر میں مقیم اعظم گڑھ و اطراف کے لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کر ان کیلئے مغفرت کی دعاء کی.