اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الہ آباد: مئوآئمہ میں جلسہ استقبال رمضان 11/مئی جمعہ کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 9 May 2018

الہ آباد: مئوآئمہ میں جلسہ استقبال رمضان 11/مئی جمعہ کو!

مئو آئمہ/الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 9/مئی 2018) رمضان المبارک قریب ہیے، عوام رمضان کے فضائل وبرکات سے غفلت نہ برتے،
اس لئے جگہ جگہ استقبال رمضان کے عنوان سے جلسہ کا انعقاد کیا جارہا ہے، قصبہ مئوآئمہ واقع مسجد چوڑی ہار محلہ ابوحلیم پٹی میں بھی ایک دینی مجلس بروز جمعہ بعد مغرب منعقد کی گئی ہے، جس میں رمضان المبارک کے فضیلت کے سلسلہ میں نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی کا خصوصی بیان ہوگا، جلسہ کا آغاز قاری عبدالرحمان صاحب کی تلاوت اور ابھرتے ہوئے شاعر جناب افضل الہ آبادی دربار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان نذرانہ عقیدت پیش کریں گے.
 یہ اطلاع جلسہ کے کنوینر جناب عبدالرحمان صاحب نے دی، انہوں نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے.