اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام روشن گڑھ میں انعامی اجلاس منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 10 May 2018

مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام روشن گڑھ میں انعامی اجلاس منعقد!

محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت (آئی این اے نیوز 10/مئی 2018) ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام میں انعامی اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد ذاکر صاحب آرگنائزر جمعیۃ علماء ضلع باغپت نے فرمائی اور تمام شعبہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا.
پروگرام کا آغاز مدرسہ ھذا کے طالب علم محمد رضوان کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور نعت کا گلدستہ مدرسہ ھذا کی طالبہ ثمرین خاتون نے پیش کیا، نظامت کے فرائض مولوی محمد انعام متعلم دارالعلوم (وقف) دیوبند نے انجام دیئے، اولاً مختصر طور پر طلباء نے اپنا پروگرام پیش کیا اس کے مفتی محمد ذاکر صاحب نے خطاب فرمایا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مدارس اسلامیہ ہمارے اسلاف کی مرہون منت ہے،  ان کی دین ہے، خصوصاً جمعیۃ علماء ھند کے اسلاف نے روز اول ہی سے اس متعلق گراں قدر خدمات انجام دی ہے، جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے مدرسہ ھذا کے نظام ِتعلیم کو خوب سراہا اور طلباء کی صلاحیت پر خوشی کا اظہار کیا، اور انہوں نے کہا کہ اس مدرسہ کے نظام کے بارے میں کہا کہ جیسی اس مدرسہ کی حالات ھے ،ویسے حالات شاملی سہارنپور کے مدارس کی ہوتی ہے، اور ایسا نظام وہاں کے مدارس میں دیکھنے کو ملتا ہے.
بعدہ انعامات تقسیم ہوئے، درجہ حفظ میں اول پوزیشن صالحہ خاتون، دوم پوزیشن شمع رحمان اور محمد عثمان، سوم پوزیشن محمد ثمیر نے حاصل کی، جبکہ مدرسہ ھذا کے تحت چلنے والی انجمن تہذیب الاخلاق کے سالانہ امتحان میں زمرہ تقریر میں اول پوزیشن محمد سالم اور شمع رحمان دوم پوزیشن محمد عاقل اور ثناء خاتون ،سوم پوزیشن شبنم خاتون اور محمد ثمیر نے حاصل کی، اور زمرہ نعت میں اور پوزیشن ثمرین خاتون اور سبشتہ خاتون، دوم پوزیشن مسکان سوم پوزیشن دانشہ نے حاصل کی، اسی عصری درجات میں پوزیشن لانے والے طلباء کو بھی مدرسہ ھذا کی جانب سے گراں قدر انعامات سے نوازا گیا، پروگرام کا اختتام حافظ محمد قاسم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع باغپت کی رقت آمیز دعاء پر ہوا.
اس موقع پر مہتمم مدرسہ منشی محمد اسرائیل ،مفتی محمد سرتاج عالم ڈولہ، قاری نسیم صاحب مہتمم ادارہ ناصرالامت کھیکھڑہ ،حافظ عبدالقیوم ماسٹر محمد شعیب محمد سلیم حاجی غیاث الدین حاجی حسین الدین، محمد جاوید سمیت تمام اراکین مدرسہ و اہل بستی موجود رہے.