رپورٹ :ایم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــ
سنتوشپور /دہلی(آئی این اے نیوز9/مئی 2018) تعلیمی،سماجی و رفاہی میدان میں کام کرنے والی معروف تنظیم تانتی باغ پروگریسیو سوسائٹی کی جانب سے سالِ رواں کولکاتہ بھر کے مدرسوں میں دستار بندی ہونے والی حفاظِ کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے آل کولکاتہ مسابقۂ حفظ و قرأت کا انعقاد کیا گیا، اس مقابلۂ یادداشت میں دارالعلوم اسراریہ فقیر پاڑہ (جولہ)سنتوشپور کے طالب علم حافظ محمد جسیم اختر بن حافظ صداقت آکڑہ نے اول پوزیشن حاصل کیا، جسے انتظامیہ کی جانب سے گراں قدر انعامات اور شیخ الحدیث مولانامحمد یونس ؒ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اپنی قلبی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے روپن اسٹریٹ خلیفہ مسجد کے مولانا عبدالسبحان ندوی نے کہاکہ دارالعلوم اسراریہ کے طالب علم نے مسابقہ میں عمدہ یادداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سوالات کا درست جواب دیا اور اول پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارہ دارالعلوم اسراریہ واہل خانہ کانام روشن کیاہے جویقیناً خوش آیند ہے، انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام حفاظ کرام کی عزت افزائی کے لئے منعقد کیاگیا ہے اوراس کا مقصد یہ ہے کہ دوسرے والدین کو بھی اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلانے اور حافظ قرآن بنانے کا شوق پیدا ہو، انہوں نے سوسائٹی کے تمام ذمہ داران واراکین بطورخاص جنرل سکریٹری شمیم اختر جاویدکوبھی مبارکباد پیش کی کہ سوسائٹی کے ذریعہ جہاں مسلمانوں میں عصری تعلیم کے فروغ کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں وہیں مسلمانوں میں دینی تعلیم کا عمومی رجحان پید ا کرنے کے لئے سوسائٹی نے مسابقۂ حفظ وقرائت منعقد کرکے حفاظ کی حوصلہ افزائی کاسلسلہ شروع کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ اس پیش قدمی کے مفید نتائج سامنے آئیں گے اورمسلمانوں میں اپنی نئی نسل کودینی تعلیم دلانے کا شوق پیدا ہوگا۔اس موقع پر مسابقہ میں شریک ہونے والے تمام حفاظ کو تحفۂ حفاظ پیش کیا گیا جبکہ قرائت کے مقابلہ میں بھی اول پوزیشن حاصل کرنے والے دارالعلوم اسراریہ کے طالب علم محمد یسین کو عبدالستارضیاء ایوارڈسے نوازاگیا۔واضح رہے کہ اس پروگرام میں کولکاتہ کے مختلف مدارس کے طلباء نے شرکت کی اور دیگر مدارس کے بچوں کوبھی گراں قدر انعامات سے نوازاگیا،جبکہ اس سال جن بچوں نے مختلف مدرسو ں میں حفظ قرآن کی تکمیل کی اوران بچوں کی دستاربندی ہوئی تھی ان بچوں کی بھی انعامات کے ساتھ حوصلہ افزائی کی گئی۔