اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: موتیہاری: بس میں لگی بھیانک آگ، 18مسافر ہلاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 4 May 2018

موتیہاری: بس میں لگی بھیانک آگ، 18مسافر ہلاک!

محمد احمد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
موتیہاری/بہار(آئی این اے نیوز 4/مئی 2018) مظفرپور سے دہلی جارہی بس موتیہاری کے این ایچ 28 پر کوٹوا علاقے میں بنگرا کے قریب میگا ہوٹل کے پاس اچانک بس پلٹ گئی، جس میں موقع پر آگ لگ گئی۔ بس میں لگی آگ سے 18سے زائد لوگوں کی جھلس کر موت ہوگئی ہے، یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے، جس بس میں پلٹ کر آگ لگی ہے اس کا نمبر UP-75AT/2312 ہے۔
موصولہ جانکاری کے مطابق، بس میں قریب 32 افراد سوارتھے، جس میں پانچ لوگوں کو ہی باہر نکالا جاسکا ہے، جو بری طرح سے زخمی اور جھلس گئے ہیں، انہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، راحت کاری اوربچاؤ کا کام جاری ہے۔