محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ(آئی این اے نیوز 4/مئی 2018) رمضان المبارک کا مہینہ جیسے جیسے قریب تر ہوتا جارہا ہے، جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل پردیش و چنڈی گڑھ، سخت گرمی اور 16 گھنٹے لمبا روزہ کے پیش نظر بجلی کے متعلق بڑی متفکر ہے۔
اس کے پیش نظر جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل پردیش و چنڈی گڑھ کے صدر مولانا محمد یحییٰ کریمی نے ایک وفد کے ساتھ ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے وزیر اعلیٰ ہریانہ کو ایک میمورنڈم دیا جائے تاکہ بجلی کے مسائل کو حل کراکے تمام روزہ داروں راحت پہنچائی جا سکے۔
اور یہ میمورنڈم ڈپٹی کمشنر نوح میوات کی معرفت وزیر اعلی ہریانہ کو سونپا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی روزے کے طویل اور شدید گرمیوں میں ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹہ بجلی مہیا کرانے کا حکم فرمایا جائے، اور بجلی لائنوں کے خستہ حال ہونے کی وجہ سے جو کہ ہلکی سی آندھی سے جاتی ہیں اور پھر کئی کئی مہینوں تک اس کی مرمت نہیں ہوتی اور لوگ اندھیروں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اور اسی طریقہ سے بہت سے گاؤوں میں ٹرانسفرمر جلے ہوئے ہیں اور سالوں سے لوگ گرمی اور سردی میں اندھیروں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
اس لیے محترم وزیر اعلیٰ ہریانہ منوہر لال کھٹر سے جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل پردیش و چنڈی گڑھ پر زور اپیل کرتی ہے کہ خستہ حال اور پرانی بجلی لائنوں کی تبدیلی اور جلے ہوئے اور ناکارہ ٹرانسفرمر کی تبدیلی کرانے کے علاؤہ، ماہ رمضاں المبارک میں 24 گھنٹہ بجلی مہیا کرنے کا حکم جاری فرماکر روزہ داروں کو راحت پہچا کر مہربانی کریں.
حضرت صدر محترم کے علاوہ اس فد میں شامل حضرات کے اسماء گرامی مولانا عبد المجید صاحب سنگار، ناظم تنظیم جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل پردیش و چندی گڑھ، مولانا عبد الرحمن، لہر واڑی نائب صدر جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل پردیش و چندی گڑہ مولانا قاری علی محمد رانوتہ نائب صدر جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل پردیش و چندی گڑھ، مولانا محمد صابر مظاہری صاحب ناظم اعلیٰ جمعیتہ علماء حلقہ ساکرس، مولانا ناظر الحق کریمی، بہائی خورشید جمال گڑھ وغیرہ شریک تھے۔