خوشحال پور/سہارنپور(آئی این اے نیوز 4/مئی 2018) سہارنپور ضلع کے خوشحال پور میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی طرف سے ریلی نکالی گئی، آج ہمارے معاشرہ میں جس تیزی سے برائیاں پھیلتی جارہی ہیں، نت نئے انداز سے برائیاں ہمارے معاشرہ میں روز بروز جنم لے رہی ہیں، اور ہماری نئی نسل بڑی تیزی سے اس میں ملوث ہوتی جارہی ہیں ان تمام برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا
اور ان سے سماج کو پاک کرنا ہمارے لئے وقت کی اہم ترین ذمہ داری ہے, جوا،سٹا، شراب، ڈی جے، باجے، گانا بجانا، بے حیائ و بے پردگی یہ وہ برائیاں ہیں جنہوں نے امت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، شادی بیاہ کے موقع پر جس طرح کی بے پردگی، بے جا اسراف کا مظاہرہ ہوتا ہے اس سے ہماری دنیا و آخرت کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے،جہاں ہمیں اپنی خود کی اصلاح کرنی ہے وہیں ہمیں ان برائیاں کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن، نافع اور مؤثر محنت کرنی ہے، ان خیالات کا اظہار مولانا سلیم احمد قاسمی خوشحال پوری نے ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا سلیم احمد قاسمی کی سربراہی میں خوشحال پور میں ""برائیاں ختم کرو بھلائیاں عام کرو"" کے جھنڈے تلے ایک ریلی نکالی گئی، جس میں خوشحال پور کے عوام اور وہ طلباء،علماء، حفاظ اور قراء جو مختلف مدارس میں تعلیم و تعلم میں مشغول ہیں سب نے اس میں شرکت کرکے اپنی ملی بیداری کا ثبوت پیش کیا، اور گلی گلی برائیاں ختم کرو بھلائیاں عام کرو کے نعروں سے گشت کیا، اور لوگوں کو ان برائیوں کے تعلق سے بیدار کیا جن میں مولانا سلمان عزیز ندوی، مولانا فضل الرحمن جامعی، قاری اظہر مدنی، قاری اطہر مدنی، ماسٹر محمد ریحان، حافظ محبوب الہٰی، مولانا عبد الواجد مظاہری، مولانا افتخار الحسن مظاہری،مولانا وقار احمد، قاری محمد اسجد، مولانا محمد انتظار،مولانا محمد عثمان،حافظ شاہ رخ، حافظ محمد مفضل، قاری محمد جنید،حافظ محمد عثمان،مولانا محمد منصور، مولانا محمد اویس، محمد عامق،مولانا محمد شاداب، محمد گلفام، محمد ارشد، محمد اکرم، محمد سلیمان،عبد الرحمن، محمد ساجد وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں.