اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: حافظ محمد اسامہ عرفات سلمہ نے شعبہ تحفیظ القرآن الکریم حرم شریف کے مسابقة القرآن الکریم میں 96 فیصد لاکر پہلی پوزیشن حاصل کی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 4 May 2018

اعظم گڑھ: حافظ محمد اسامہ عرفات سلمہ نے شعبہ تحفیظ القرآن الکریم حرم شریف کے مسابقة القرآن الکریم میں 96 فیصد لاکر پہلی پوزیشن حاصل کی!

حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
حافظ محمد اسامہ عرفات سلمہ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/مئی 2018) خطہ اعظم گڈھ ہندوستان کا وہ زرخیز علاقہ ہے، جس کا نام اس کے سپوتوں نے ہر دور میں روشن کیا ہے، ہند ہی نہیں بیرون ہند بھی اس کی ایک پہچان ہے دبستان شبلی، محدث اعظمی، محدث مبارک پوری اور قاضی اطہر مبارک پوری جیسے جیالوں کے نقوش  اس گلشن علم وفن میں ثبت ہیں -
اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ ایک بچے نے اس خطہ کا نام روشن کیا ہے جس کا نام عزیزم حافظ اسامہ عرفات سلمہ ہے، اس ہونہار بچے نے حرم شریف کے طلاب کے درمیان منعقد ہونے والے مسابقۃ القرآن الکریم میں نہ صرف شرکت کی؛ بلکہ %96 لاکر پہلی پوزیشن حاصل کی.
واضح ہو کہ حافظ اسامہ عرفات نے مدرسہ خالد بن ولید محمد پور اعظم گڑھ میں کلاس 7 تک تعلیم حاصل کی، اس کے بعد مدرسہ عثمان بن عفان (پچھم محلہ مسجد) میں حفظ کی تعلیم شروع کی، ابھی دس ہی پارے ہوئے تھے کہ اپنے بچوں کے دینی تعلیم کے تئیں فکر، سعودی عرب کے شہر الخبر میں کسب معاش کے لئے مقیم ان کے والد محترم نے اپنے پاس بلا لیا،  ۲۰۱۳ء کے اواخر میں الخبر کے مدرسہ مصعب ابن عمیر میں داخلہ لیا اور تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی، ۲۴/ محرم الحرام ۱۴۳۹ھ میں مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ میں داخلہ لیا اور ساتھ ہی ساتھ مسجد حرم کے شعبہ تحفیظ القرآن الکریم میں بھی داخلہ کی سعادت حاصل کی اور اس کے تحت منعقد ہونے والے مسابقے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے والدین اور علاقہ کا نام روشن کیا -
اس موقع پر مولانا فرقان بدر قاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ شیخ الھند نے حافظ اسامہ عرفات سلمہ اورمولانا ابو صالح قاسمی کو مبارک باد پیش کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی میرے دوست کے خوابوں کو پورا کرے اور بچے کو دین ودنیا کی سعادت بخشے آمین.