اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کانپور میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کی آمد، 6/ مئی کو کانپور میں منعقد جلسہ تقسیم اسناد و انعامات میں کریں گے شرکت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 5 May 2018

کانپور میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کی آمد، 6/ مئی کو کانپور میں منعقد جلسہ تقسیم اسناد و انعامات میں کریں گے شرکت!

کانپور(آئی این اے نیوز 5/مئی 2018) آپ تمام حضرات کو بڑی مسرت کے ساتھ اطلاع دی جارہی ہے آج 5مئی 2018 کو شیخ المشائخ مرشدالامت حضرت اقدس مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم العالیہ کے خلیفہ و مجاز بیعت فقیہ العصر حضرت اقدس مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم (بانی و ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدر آباد و ترجمان وسکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، و جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا)  بروز سنیچر کی شام کانپور پہنچ رہے ہیں، ان شاء اللہ حضرت والا 6/مئی اتوار کی صبح 10؍بجے راگندر سروپ آڈیٹوریم سیول لائنس میں جلسہ برائے تقسیم اسناد و انعامات میں شرکت فرمائیں گے۔
آپ کو یاد رہے کہ علماء و فضلائے مدارس کو دعوتی نقطہ نظر سے اور موجودہ دور میں اسلام پر آنے والے اعتراضات و چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے معقول ،اطمینان بخش ،سنجیدہ اور علمی جواب دینے کیلئے اعتراضات کرنے والوں کی ہی زبان میں دینے کیلئے قائم ادارہ حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کا چھٹا سالانہ جلسہ برائے تقسیم اسناد وانعامات مورخہ 6؍مئی بروز اتوار صبح 9؍بجے راگندر سروپ آڈیٹوریم سیول لائنس میں حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے چیئرمین مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء اترپردیش و قاضی شہر کانپور منعقد ہو رہا ہے، جس میں فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم العالیہ شرکت کریں گے اور دیگر دانشوران و علماء و مشائخ کی تشریف آوری ہوگی یہ ادارہ دینی اور دعوتی نقطہ نظر سے چل رہا ہے۔
عوام الناس خصوصاً اسکول و کالج کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ موجودہ حالات کے مد نظر اہمیت کے حامل اس پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں۔