امین الرشید سیتامڑھی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 5/مئی 2018) مدرسہ فیض عام پپراڑھی میں قاری محمد رضوان الحق صاحب کے زیر اہتمام "قومی ایکتا پیام انسانیت" کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت حضرت مولانا خورشید صاحب قاسمی نائب ناظم مدرسہ نوریہ بلہا منورتھ نے فرمائی، جبکہ سرپرستی حضرت مولانا محمد اظہار الحق صاحب مظاھری نائب ناظم الجامعتہ العربیہ اشرف العلوم کنہواں نے فرمائی
جلسے کا آغاز تالئ قرآن فخرالقراء جناب حضرت حافظ وقاری محمد مامون الرشید صاحب دامت برکاتہم استاد مدرسہ طیب المدارس پریہار کے روح پر انداز تلاوت سے ہوا، اور شاعر اسلام محمد فیاض فیضی صاحب کی دلگداز ترنم ریزی سے ہرطرف نورانی سمابندھا رھا اور علمائے کرام نے مجموعی طور پر دنیاکے انسانوں کو ایک ماں باپ کی اولاد بتایا.
خصوصیت کے ساتھ حضرت مولانا احسان اللہ شمس صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء سیتامڑھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ نے انسان کو پیدا کیا اور اسکو ایک جسم دیا اور روح پھونکی، جسم ایک ایسی چیز ہے جو چار عناصر سے بنا ہے مٹی، آگ، پانی، ہوا. یہ ہر نیکی کا دشمن ہے کیونکہ عبادت میں مشقت ہوتی ہے اور مشقت جسم کو سخت ناگوار ہے. اس وقت جو چیز آپ کے اندر سوچ رہی ہے کہ کس طرح میں اللہ کو راضی کر لوں اور جنت جو کہ اسکی قربت کا مقام ہے، کا حصول ممکن ہوجائے، اس سوچنے اور سمجھنے والی چیز کا نام روح ہے جو انسانی قلب کے اندر موجود ہے، اپنے اندر جھانکیں ایک طاقت ایسی بھی ہے جو آپکو لذتوں اور گناہوں کی طرف مائل کر رہی ہے یہ آپکا نفس ہے اور یہ آپکے پورے جسم کے ساتھ ایک ایک رگ میں سرایت کیے ہوئے ہے. نفس اور جسم کا بندھن شیطان کے وسوسوں اور برے دوستوں کے زیر اثر آپکو ابدی آگ کی طرف لے کر جا رہا ہے، اپنے اندر موجود اس دشمنوں کے گٹھ جوڑ کو سمجھیں، دشمنوں کو پہچانیں، اور بتایا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ انسانیت کو فروغ دیا جائے اور سازشوں پر نظر رکھتے ھوئے ہرفتنہ سےبچاجائے اس اجلاس میں حضرت مولانا عنایت اللہ صاحب قاسمی کابھی خطاب ہوا.
انتہائی مستعدی کے ساتھ قاری محمد عظیم الدین صاحب ناظم جامعہ فیضان صدیق امداد نگرسمیاھی نے جلسے کی کامیاب نظامت فرمائی.