محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــ
باغپت (آئی این اے نیوز 7/مئی 2018) شہر باغپت میں واقع حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ہردوئی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت مولانا سید بلال حسین صاحب کی خانقاہ بلالیہ میں گزشتہ روز روحانی مجلس منعقد ہوئی، جس کی صدارت مولانا بلال صاحب نے فرمائی، مجلس کا آغاز قاری عنایت الرحمان کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور مولانا عارف نے چند اشعار حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں پیش فرمائے.
بعدہ مولانا سید بلال حسین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آگے رمضان المبارک کا مہینہ آنے والا ہے تو اس کی قدردانی کی جائے اور اس کو صحیح آداب و رعایت سے گزارا جائے اور اس کے روزہ و تراویح کا پوری پابندی کے ساتھ اہتمام کیا جائے، خوب تلاوت کلام اللہ کی جائے اور خوب صدقہ کرایا جائے، خوب دعاء و استغفار کا اہتمام کیا جائے کیوں کہ یہ مہینہ بخشش کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں خدا بندوں کو معاف فرماتے ہیں، اس لیے خوب عبادات کا اہتمام کیا جائے.
اس موقع پر حضرت والا کے مریدین اور متوسلین موجود رہے خصوصاُ حاجی عبدالحق صاحب، مولانا عارف، مولانا محمد عاقل سراج مفتاحی وغیرہ.