محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت (آئی این اے نیوز7/ مئی 2018) ضلع باغپت کے مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام میں گزشتہ روز سالانہ امتحان کرائے گئے، جس میں علماء نے جائزہ لیکر تعلیمی نظام کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، اور طلباء اور اہل مدرسہ کے لیے دعائیں دی.
واضح ہوکہ مدرسہ ھذا میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی جاری ہے، جن کے امتحانات بہت پہلے مکمل کرالیے گئے تھے، اب درجہ حفظ و ناظرہ کے امتحان کرائے گئے جس میں طلباء نے اپنی شب و روز کی کاوشوں کا اظہار کیا،پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو 8 مئی کو منعقد ہونے والے پرگرام میں انعامات سے نوازا جائے گا، امتحان لینے کے لیے تشریف لانے والوں میں حضرت مولانا عبد المعبود امام و خطیب جامع مسجد تغلق آباد دہلی، مفتی محمد معاذ ڈولہ مفتی محمد سرتاج عالم ڈولہ، مولانا محمد حسین صاحب امین نگر سرائے، مولانا محمد خلیل صاحب دولت پور کے نام قابل ذکر ہیں.