اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی: الجامعة العربیہ اشرف العلوم کنہواں میں میٹنگ منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 7 May 2018

سیتامڑھی: الجامعة العربیہ اشرف العلوم کنہواں میں میٹنگ منعقد!

محمد امین الرشید سیتامڑھی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 7/مئی 2018)گزشتہ 6مئی 2018 موافق 19شعبان المعظم سنہ 1439ھ بروز اتوار بوقت 10بجےصبح الجامعتہ العربیہ اشرف العلوم کنہواں کی مسجد اشرف میں ایک اہم مجلس منعقد کی گئی،
مجلس کا آغاز قاری محمد مامون الرشید صاحب دامت برکاتہم استاد مدرسہ طیب المدارس پریہار کی تلاوت سے ہوا، ماسٹر انصاری کے صاحبزادے نے عمدہ آواز میں نعت نبی گنگنایا، بعدہ مجلس کے صدر حضرت مولانا مناظر عالم صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے مسجد کے اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ نیکوں کے ساتھ نیک بنو لیکن بُروں کے ساتھ برا مت بنو، اِس لئے کہ تم پانی سے خون صاف کرسکتے ہو پَر خون سے خون نہیں، اللہ تعالی مومن کو اس لئے آزمائش میں مبتلا کرتے ہیں تاکہ اس دنیا میں اسکو مزید انعامات سے نوازے اور آخرت میں یہ آزمائش مغفرت اور رفع درجات کا سبب بنے لیکن وہ بے صبری اور آہ و بکاء کے ذریعہ اس آزمائش کو اپنے لئے بہت بڑا عذاب بناتا ہے، ‏انسان اپنے دفاع میں بہت کچھ کر سکتا ہے مگر اسے کسی نہ کسی رشتے کی خاطر خاموشی اختیار کرنی پڑتی ہے، اور یہ ایک بہت بڑا تکلیف دہ عمل ہے.
مجلس میں کنہواں بستی کی جامع مسجد کے متعلق بات کی گئی، جوکہ انتہائی بوسیدہ حالت میں ہے، اور نمازیوں کیلیے جگہ بہت تنگ بھی ہے اسی کی تعمیر جدید، زمین کشادہ پر غور خوص کیا گیا، درج ذیل میں موجود تمام باتیں مجلس میں منظور کی گئی:
(١) بالاتفاق یہ طےپایا کہ مسجد کی تعمیر جدید ستمبر 2018 سے شروع کیاجائے گا
(٢)تمام اہل بستی (کنہواں) اپنی حیثیت کے مطابق مسجد کا تعاون کریں
 (٣)اس میٹنگ میں صدر، نائب صدر، سکریٹری، نائب سکریٹری، خزانچی اور ممبر کا تعین بھی کیا گیا جو مندرجہ ذیل ہیں
جدید تشکیل شدہ کمیٹی برائے تعمیر جدید جامع مسجد کنہواں
سکریٹری تعمیر مسجد: قاری محمد صلاح الدین (گلاب) صاحب
نائب سکریٹری تعمیر مسجد :قاری محمد مامون الرشید صاحب
صدر تعمیر مسجد :حضرت مولانا مناظر عالم صاحب قاسمی
نائب صدر :مولانا محمد زبیر صاحب قاسمی
خزانچی تعمیر مسجد :قاری محمد احمد اللہ صاحب
نائب خزانچی :مولانا حفظ الرحمن صاحب
ممبران : محمد طلحہ، محمد مصلح الدین، محمد مصطفٰی عرف بھگلو، صرف عالم، عبدالوہاب عرف للواور مولانا رضوان صاحبان
  مجلس میں خیر خواہان اسلام وہمدردان ملت اسلامیہ سے گذارش کی گئی کہ مسجد کے تعمیر جدید میں حصہ لیں اور اپنے لئے ذخیرہ آخرت بنائیں.
اس میٹنگ میں گاؤں حضرت مولانا مظفر حسین صاحب مظاھری، حضرت مولانا مناظر عالم صاحب قاسمی، حضرت مولانا فضل کریم صاحب مفتاحی، حضرت مولانا محمد زبیر صاحب قاسمی، حضرت مولانا محمد انورالحق صاحب، مولانا محمد مخدوم صاحب، حضرت قاری محمد مامون الرشید صاحب، قاری محمد امتیاز صاحب، مولانا حفظ الرحمن صاحب، قاری محمد صلاح الدین(گلاب) صاحب، محمد امین الرشید سیتامڑھی، مولانا رحمت اللہ قاسمی، شمیم انصاری، اظہر انصاری، عبدالہادی سمیت نوجوان کنہواں موجود رہے.