اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ مظہر الاسلام بلوچپورہ میں آج 7/مئی کو بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ دستاربندی کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 7 May 2018

مدرسہ مظہر الاسلام بلوچپورہ میں آج 7/مئی کو بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ دستاربندی کا انعقاد!

بلوچپورہ/لکھنؤ(آئی این اے نیوز 7/مئی 2018) آج بروز پیر بتاریخ 7 مئی بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ دستاربندی مدرسہ مظہر الاسلام بلوچپورہ لکھنؤ میں زیر صدارت شیخ طریقت عارف باللہ مرشدالامت حضرت اقدس مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم العالیہ منعقد ہورہا ہے، اس اہم عظیم الشان سالانہ جلسہ دستاربندی و تقسیم انعامات میں لکھنؤ شہر کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا خالد رشید فرنگی محلی صاحب مذظلہ (قاضی شہر لکھنؤ و امام عیدگاہ عیش باغ لکھنؤ و رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ) اور لکھنؤ کے مشہور ملی و سماجی رہنماء جناب ظفر یاب جیلانی صاحب (ترجمان و سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ) مہمان خصوصی کی حیثیث سے شرکت کریں گے، اور لکھنؤ کے مشہور علماء و مشائخ و دانشوران بھی شرکت کریں گے.
اس جلسہ میں مرشدالامت حضرت اقدس مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم کا خصوصی وصدارتی خطاب ہوگا.
عامۃالمسلمین سے گزارش ہیکہ اس مبارک موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں.