محمد فرقان
ــــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 7/مئی 2018) سال کے گیارہ مہینے گھر کیلئے، بیوی بچوں کیلئے، کاروبار کیلئے اور صرف ایک ماہ اللہ کی عبادت کیلئے، اللہ کو راضی کرنے کیلئے۔مسلمانوں اٹھو رمضان آرہا ہے! اس سے پہلے کہ اللہ کے دربار سے رمضان ہمارا مہمان بن کر ہم تک پہنچے اسکے استقبال کیلئے تیار ہوجاو ¿۔اسکا استقبال عبادتوں سے اور گناہوں سے توبہ کرکے کیا جاتا ہے۔ جس نے اسکا استقبال صحیح طریقے سے کیا وہ اللہ کے یہاں مقبول ہوگا اور جس نے نہیں کیا وہ مجرم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسجد شباب الاسلام، گروپن پالیہ ،بنگلور میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ رمضان المبارک ہمارے لئے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا پروانہ لیکر آرہا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ کتنی بد قسمتی ہوگی کہ ہمارے پاس اللہ کے یہاں سے مہمان آئے اور ہم اپنے کاموں میں مشغول رہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ رمضان المبارک آنے سے پہلے مسلمانوں کو ایک ترتیب بنانی چاہئے، جس سے وہ زیادہ وقت غیر ضروری کاموں میں برباد کئے بغیر اللہ کی عبادت میں گزارے،تلاوت قرآن پاک میں گزارے۔ مولانا نے فرمایا آج ہم لوگ رمضان میں صرف سحری اور افطاری کے تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ نبی کریم ﷺ نے اکثر سحری اور افطاری صرف کھجور سے کیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ سحری اور افطاری کرنا بھی روزہ میں شامل ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ بھی تناول نہیں کرنا چاہئے کہ فجر اور تراویح پڑھنے میں تکلیف ہو۔مولانا نے فرمایا کہ اکثر ہوٹل والے رمضان میں کھانے وغیرہ کی قیمت زیادہ کردیتے ہیں جو بلکل غلط ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ جہاں اچھے انداز میں قرآن پڑھا جاتا ہو، جہاں ہماری اصلاح ہوتی ہو وہاں تراویح پڑھیں اور آخری عشرے میں اعتکاف ضرور کریں۔
مولانا شاہ قاسمی نے 2023ءکے بارے میں بتاتے ہوئے فرمایا کہ 1923ء میں ترکی کے خلیفہ نے باطل طاقتوں کے ساتھ ایک سو سال کا جو معاہدہ کیا تھا وہ 2023ءمیں ختم ہوجائے گا اور معاہدے کے مطابق تمام عربی اور دیگر ممالک پھر سے ترکی حکومت کے حوالے ہونگے اور موجودہ ترکی حکومت کا سربراہ طیب اردگان اسکی باگ ڈور سنبھالیں گے۔شاہ ملت نے فرمایا کہ الحمدللہ طیب اردگان اس کے قابل بھی ہیں اور وقت کے فرعونوں پر انکا دبدبہ بھی بہت زیادہ ہے۔ پوری دنیا میں ظلم کے خلاف سب سے پہلی آواز یہی بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے میٹنگ میں بھی طیب اردگان نے آواز حق کو بلند کیا ہے۔مولانا نے امید ظاہر کی کہ 2023ءکے بعدطیب اردگان خلافت عثمانیہ قائم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سے خطبہ جمعہ سے استفادہ کیا اور نماز جمعہ ادا کی۔ بعد نماز ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اور شاہ ملت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔