اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اللہ سے اپنا رشتہ مضبوط کرنے کے لیے اہل اللہ سے اپنا تعلق قائم کریں: سید بلال حسین تھانوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 May 2018

اللہ سے اپنا رشتہ مضبوط کرنے کے لیے اہل اللہ سے اپنا تعلق قائم کریں: سید بلال حسین تھانوی

محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت (آئی این اے نیوز 14/مئی 2018) شہر باغپت کے میں واقع خانقاہ بلالیہ میں روحانی مجلس میں منعقد جس میں علماء و عوام نے شرکت کی، مدرسہ اشرف العلوم میں واقع خانقاہ بلالیہ جو کہ حضرت ہردوئی رحمۃ اللہ علیہ کے اجل خلیفہ حضرت سید بلال حسین صاحب تھانوی کی قائم کردہ ہے جس میں ہر اتوار کو روحانی مجلس منعقد کی جاتی ہے، اسی طرح اتوار کو منعقد کی گئی، جس میں حضرت والا نے خاص طور پر تعلق اہل اللہ پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ جس بغیر رہبر کے دنیاوی منازل طے کرنا آسان نہیں ہے، اسی طرح بغیر تعلق اہل اللہ کے جنت تک بہت مشکل ہے اسی لیے کسی بھی اہل اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائے تاکہ اس کی نگرانی اخروی منازل طے کرسکے، آخر میں حضرت والا کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا.
 اس موقع پر حضرت والا کے کثیر تعداد میں خلفاء و مریدین و عوام موجود رہے.