اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن موضع ہلواڑی سالانہ امتحان اختتام پزیر، طلباء میں انعامات تقسیم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 May 2018

مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن موضع ہلواڑی سالانہ امتحان اختتام پزیر، طلباء میں انعامات تقسیم!

محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
ہلواڑی/باغپت(آئی این اے نیوز 14/مئی 2018) قصبہ بڑوت کے اطراف میں واقع موضع ہلواڑی کے مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن میں سالانہ امتحان منعقد ہوئے، جس میں بطور ممتحن تشریف لائے حضرت مولانا مفتی محمد اکرم صاحب تھانہ بھون، جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کے صدر مولانا محمد دلشاد صاحب، مفتی محمد شعیب صاحب نواڑہ مولانا محمد مستقیم صاحب اسارہ اور قاری محمد طارق صاحب، مولانا محمد شعیب صاحب پلٹھیڑی اور قاری محمد فضیل صاحب نے شرکت فرمائی، ممتحن حضرات نے طلباء کا جائزہ لیکر خوشی کا اظہار کیا اور مدرسہ کے تعلیمی نظام کو سراہا، مزید محنت ولگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہدایت دی.
بعد امتحان ایک پروگرام منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا محمد دلشاد صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے فرمائی، جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، اول پوزیشن محمد عیان، دوم پوزیشن محمد صفی اللہ، سوم پوزیشن محمد شعیب نے حاصل کی، جب کہ ان کے دیگر درجات میں مزید ٩ طلباء نے پوزیشن حاصل کی، جن کو مدرسہ کی جانب سے گراں قدر انعامات سے نوازا گیا.
مولانا محمد دلشاد صاحب نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم صحیح نیت اور بالکل متوجہ ہوکر اور اساتذہ کرام کا ادب کرتے ہوئے حاصل کرو تاکہ ادیان باطلہ اور فرقہ ضالہ کی مکاری و جعل سازی سے بخوبی واقف ہوسکو اور ان کا دندان شکن جواب بھی دے سکو.
پروگرام کا اختتام مفتی محمد اکرم صاحب کی دعاء پر ہوا، اخیر میں ناظم مدرسہ ھذا مفتی محمد مدثر اعظم صاحب نے آنے والے مہمان کرام کا شکریہ ادا کیا.